سیاست

شغرتھنگ، غواڑی اور تھک ہائیڈرل منصوبوں کو سی پیک میں کیوں شامل نہیں کیا جارہا ہے؟ سابق سپیکر وزیر بیگ

ہنزہ ( اجلال حسین) پاکستان پیپلزپارٹی کے نامز د امیدوار برائے ضمنی انتخابات و سابق سپیکر جی بی ایل اے وزیر بیگ نے کہا ہے کہ اس بات کو اخباروں میں بڑ ے فخر سے اجاگر کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے تین بجلی گھر وں کو بینکوں سے قرضہ لے کر مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ  شغر تھنگ ، غواڑی اور تھک ہائیڈل پاور منصوبوں کو اقتصادی راہداری منصوبے میں کیوں شامل نہیں کیا جارہا ہے؟ ان بڑے منصوبوں کے لئے قرضے کیوں لئے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو یہ پوچھنے کا حق ہے کہ ان تینوں منصوبوں کے لئے سی پیک میں شامل کرکے کیو ں مکمل نہیں کیا جاتا؟ کیا واپڈا کی کوئی ذمہ داری نہیں بنتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ 70سالوں میں واپڈا نے اج تک گلگت بلتستان میں ایک بھی بجلی گھرکیوں نہیں بنایا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ دس جون سے پہلے منتخب کونسل کے ممبران کو 1کروڈ 90لاکھ ووپے دینے کی جو خوشخبری وزراعلی ٰ نے سنائی یہ منتخب نمائندوں کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے۔ کمپنسیشن سمیت ایک کلو میٹر لنک روڈ ایک کرڑ میں بنتا ہے سید مہدی شاہ نے ممبروں کا شیر کم سے کم چار کروڑ اور زیا دہ سے زیا دہ آٹھ کروڑ رکھے تھے۔ انہوں الزام لگایا ہے کہ موجودہ حکومت نے سیاسی عداوت کی بنیاد پر سابقہ ممبران کی سکیمیں روک رکھی ہیں، اور ایسے میں گلگت بلتستان کا بجٹ لیپس ہو رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button