متفرق

شگر یونین آف جرنلسٹس کے اراکین کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، مختلف امور پر بات چیت ہوئی

شگر(عابد شگری)صحافت ہمارے ملک کا چوتھا ستون ہے اور مثبت صحافت کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔شگر انتظامیہ صحافیوں کی جائز حقوق کی حصول کیلئے ہمیشہ تعاؤن کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر ڈاکٹر فہد ممتاز نے شگر کے صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں کہا ۔شگر یونین آف جرنلسٹ کے صدر فد امحمد شاہد کی قیادت میں شگر کی صحافیوں جس میں علی نقی شگری،رجب علی قمر اور عابد شگری نے ڈپٹی کمشنر شگر سے ان کی آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شگر کے مسائل اور نئی انتظامیہ یونٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صحافیوں کو درپیش مسائل اور عوامی نوعیت کے معلومات کی فوری رسائی پر بھی خصوصی بات ہوئی۔ڈپٹی کمشنر شگر نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ وہ مثبت صحافت کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں۔صحافی علاقے کی مسائل کو مثبت طریقے سے اجاگر کریں۔جبکہ انتظامیہ سمیت تمام اداروں کی خامیوں کی بھی نشاندہی کریں ۔ہم ان کا خندہ پیشانی کیساتھ بروقت دور کرنے کی کوشش کرینگے۔اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے شگر پریس کلب کیلئے بلڈنگ کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ۔ڈی سی شگر نے یقین دلایا کہ وہ اس مسئل کو حل کر ہوئے مناسب جگہ کا بندوبست کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button