تعلیم

قدیم فاضلات وفاق المدارس کے تحت ہونے والے امتحان میں شمولیت کرکے ایم اے کی ڈگری حاصل کرسکتی ہیں ۔ ڈائریکٹر وفاق المدارس جی بی

گلگت(خصوصی نیوز)۔وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ و شوریٰ نے قدیم فاضلات کے لیے ایم اے کے مساوی ڈگری کے لیے سہولت پیدا کردی۔ ان امتحانات میں کامیابی کے بعد فاضلات ایم اے کے مساوی کسی بھی سرکاری اور غیر سرکاری نوکری کے لیے اپلائی کرسکیں گی۔ ہائرایجوکیشن نے وفاق المدارس العربیہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ وہ دوسال اضافہ کورس کروانے پر ایم اے عربی اور اسلامک اسٹڈیز کی ڈگری کا اجرا کرے گی۔ تاکہ وفاق کی فاضلات ، عرابک ٹیچر، لیکچرار شپ اور ایم فل پی ایچ ڈی کرنے کی اہل ہونگی اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات میں بھی شامل ہوسکیں گی۔
غیرمیٹرک طالبات سے سابقہ نصاب کی تکمیل کے لیے دو امتحانات جبکہ میٹرک پاس فاضلات سے ایک امتحان لیا جائے گا۔ داخلہ فارم کے ساتھ اصل اسناد مع کشف الدرجات اور شناختی کارڈ یا فارم ب کی مصدقہ کاپی لف کرنا ضروری ہے۔ تیس جون تک داخلہ فارم جمع کروائی جاسکتی ہے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی فاضلات داخلہ کے لیے جامعہ عائشہ صدیقہ لبنات الاسلام گلگت یا اپنے ضلع سے متعلقہ ملحقہ مدرسے سے داخلہ فارم جمع کرواسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفا ق المدارس العربیہ کے ڈائیریکٹر(مسؤل) مولانا حبیب اللہ دیداری نے کیا۔ مولانا حبیب اللہ نے مزید کہا کہ میٹرک پاس فاضلات کے لیے ایک امتحان کی فیس تین ہزار روپے جبکہ غیر میٹرک پاس فاضلات کی دو امتحانوں کی داخلہ فیس 3500روپے ہے۔ امتحانات 28اگست 2016ء کو منعقد ہوگا۔
مزید تفصیلات کے لیے وفاق المدارس العربیہ کی ویب سائٹ، جامعہ نصرہ الاسلام کی دفتر اہتمام اور ڈائریکٹر وفاق المدارس مولانا حبیب اللہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے تاکہ داخلوں کے حصول اور طریقہ کار کی افہام و تفہیم میں آسانی پیدا کیا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button