ماحول

عالمی یومِ ماحولیات پر ضلع نگر کے گاوں نلت میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین نے مل کر گلیوں کی صفائی کی

نگر( پ ر) اینجل مونٹیسوری سکول نلت نگر کے طلباء،اساتذہ اور والدین نے عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے عوام آگاہی واک کیا۔ننھے بچوں نے والدین سے ملکر سکول ، مساجد اور امامبارگاہوں اور گاوں کے مختلف راستوں سے کو ڑ ا کرکٹ اٹھا کر گلیوں کو صاف کر کے اپنے آنے والے کل کو بہتر بنانے کا عزم کیا۔ ننھے بچوں نے اپنے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جس میں ماحولیات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔عوام آگاہی مہم میں اساتذہ نے علاقے کے عوام کو درخت لگانے اور اپنے ماحول کو صاف رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے والے افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے اور مقامی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ شجر کاری کے حوالے سے درخت لگانے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button