عوامی مسائل

انسانی مداخلت کا شاخسانہ یا پھر کچھ اور؟ شگر کے مشہور جربہ ژھو جھیل میں مچھلیاں مرنے لگیں

شگر(عابد شگری)انسانی مداخلت یا کچھ اور وجہ شگر کے مشہور جھیل جربہ ژھومیں ہزاروں مچھلیاں مرنے لگے۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے جربہ ژھومیں پراسرار بیمار ی کی وجہ سے بڑی بڑی مچھلیاں بڑی تعداد میں روزانہ مرکر کناروں پر آرہے ہیں۔جس کی وجہ س نہ صرف مچھلیوں کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہورہا ہے بلکہ شدید تعفن اور بدبو بھی جھیل کی ایریامیں بڑھ رہے ہیں۔مرے ہوئے مچھلیوں کو وہاں جھیل میں تعینات گارڈ ریت میں دفن کررہے ہیں تاکہ تعفن پیدا نہ ہوسکے۔کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہوئے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے محکمہ فشریز سکردو کے حکام کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے تاہم محکمے والے بھی اس پراسرار ہلاکتوں کی وجہ دریافت نہ کرسکیں۔ان کا مزیدکہنا ہے محکمہ فشریز کی جانب سے مچھلیوں کی افزائش کیلئے جھیل میں پلانٹ بیایا گیا ہے اور مچھلیوں کی افزائش کیلئے فیڈ کا استعمال کرتے ہیں ۔چونکہ اس جھیل میں آکسیجن کی شدید کمی کی وجہ سے مچھلیاں ایک آنکھ سے اندھی ہوتی ہے شائد ان فیڈز کی وجہ سے آکسیجن مزید کم ہونے سے مچھلیاں مرگئے ہو۔لوگوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جھیل میں روازنہ سینکڑوں افراد سیر سپاٹے کیلئے آتے ہیں ان کی پھینکی گئی فضلا ت اور گندگی بھی مچھلیوں کی ہلاکت کی وجہ ہوسکتے ہیں۔لوگوں نے محکمہ فشریز کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرے ہوئے مچھلیوں کی سیمپل لیکر فوری طور ان کی موت کی وجوہات معلوم کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button