جرائم

زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کریک ڈاون،بھاری جرمانے عائد

چلاس(مجیب الرحمان)راولپنڈی آنے جانے والے مسافروں سے زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن کا کریک ڈاؤن ،زائد کرائے لینے والوں پر بھاری جرمانے عائد کر دئے۔ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر ابوبکر صدیق کی زیر نگرانی ایکسائز کے عملے نے لیویز کی مدد سے شاہراہ قراقرم پر گلگت بلتستان آنے جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی۔اور مسافروں کے ٹکٹس چیک کئے۔جس میں ہر مسافر سے من مانے کرائے لئے گئے تھے۔جس پر بھاری جرمانے وصول کر لئے گئے۔اور متعلقہ ڈسٹرکٹس کے ڈپارٹمنٹس کو بھی ان ٹرانسپورٹ اڈوں اور گاڑیوں سے متعلق انفارمیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔تاکہ ان اضلاع میں بھی انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔اس کاروائی میں وہیکل انسپکٹر عثمان خان بھی موجود تھے۔ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر ابوبکر صدیق نے میڈیا کو بتایا کہ عوامی شکایات پر پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کی گئی ہے۔زائد کرائے لینے والوں اور ناجائز طریقے سے عوام کی جمع پونجی لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button