متفرق

گورنر گلگت بلتستان سے سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے اعلی افسران کی ملاقات

گلگت (پریس ریلیز) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو ریجنل منیجر سوئی ناردرن گیس پرائیوٹ لمیٹڈ مختار شاہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے گلگت بلتستان میں سوئی گیس کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی گلگت، ڈی سی سکردو، ڈی سی ہنزہ ، ڈی سی شگر اور دیگر اضلاع کے اعلیٰ افیسران بھی موجو د تھے۔ اس موقع پر ریجنل منیجر سوئی ناردرن گیس پرائیوٹ لمیٹڈ نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلے میں تمام ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے اور گلگت بلتستان میں اس پروجیکٹ کی عملی کام کے سلسلے میں سوئی ناردرن گیس کی تکنیکی ٹیم گلگت بلتستا ن کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہی ہے اور اس پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی حکمت عملی سے بھی گورنر گلگت بلتستان کو آگاہ کیا ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں گیس کی فراہم کیا جائے اور ہر گھر میں سستی گیس مہیاکرنے کے لیئے حکومت گلگت بلتستان سوئی ناردرن گیس پرائیوٹ لمیٹڈ کے ہر ممکن تعاون کریگی ۔گورنر گلگت بلتستان نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کئے کہ اس پروجیکٹ کے پلانٹ نسب کرنے کے لیئے زمینوں کی تعین کیا جائے اور جلد از جلد سروے مکمل کرکے حکمت عملی واضح کریں ۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے گورنر گلگت بلتستان کو تمام اضلاع کے کُل آبادی اور زمینوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔گورنر گلگت بلتستان نے گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں سوئی گیس کی لائنیں بچھانے کے لیئے ٹون پلاننگ کے ذریعے سوئی ناردرن گیس کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کریں ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہے اور وہ تمام سہولیات فراہم کی جائینگی جو پاکستان کے دوسرے صوبوں کے عوام کو مہیا کیا جا رہا ہے اور کہا گلگت بلتستان می سوئی گیس کی فراہمی سے گلگت بلتستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل خا قان عباسی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ ملاقات کے دوران اس پروجیکٹ کی منظور دی تھی اور سوئی ناردن گیس کے اعلیٰ افیسران کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے ٹھوس اقدامات اُٹھاے جس سے علاقے میں جلد سوئی گیس کی فراہمی ہر گھر میں ممکن ہوگی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button