تعلیم

ڈاکٹر محمد اسماعیل نے ضلع نگر اور گلگت بلتستان کانام روشن کیا ہے، انجمن فکروسخن نگر نے خصوصی تقریب میں نوجوان سائنسدان کو خراج تحسین پیش کیا

گلگت ( سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر محمد اسماعیل نے گلگت بلتستان بلخصوص نگر کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔ قوم ایسے افراد پر فخر کرتی ہیں۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل کو اقوام متحدہ کی زیلی ادارہ یونیسکو کی جانب سے دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں شامل کئے جانے پراقوام متحدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انجمن فکر و سخن نگر کا ایک اہم اجلاس بانی صدر ڈاکٹر اسماعیل ناشاد کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کابینہ سمیت اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن فکر و سخن نگر اسماعیل ناشاد نے ڈاکٹر محمد اسماعیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے میدان میں کیمیائی ادویات کے استعمال سے نہ صرف انسان بلکہ پورا ایکو سسٹم بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ایسے میں ڈاکٹر اسماعیل کی کاوش پوری دنیا کے لئے ایک بہترین خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی نگر سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے سپوت سائنسدانوں نے دوران طالب علمی انتہائی نامساعد ھالات سے گزارنے کے باوجود عالمی سطح پر اپنا لوہا منوکر ثابت کر دیا کہ گلگت بلتستان کے طلب علموں اور ان کے اساتذہ کے اندر بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صرف اور صرف ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر اسماعیل کی بطور عالمی سائنسدان سلیکشن پر ان کو اور گلگت بلتستان کے لئے باعث فخر ہیکہ ان کے ایک سپوت نے گلگت بلتستان اور وادی نگر کا نام دنیا می روشن کردیا ہے۔ ہمیں ایسے افراد پر فخر کرنا چاہئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button