متفرق

سانحہ علی آباد انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ لانے اور پارٹی لیڈر کی سزا بحال کرنے کیخلاف عوامی ورکرزپارٹی نے مرحلہ وار تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

گلگت(پ ر)عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت عوامی ورکرز پارٹی ہنز ہ کے صدر ظہور الٰہی منعقدہ ہوا ۔اجلاس میں سپریم ایپلٹ کورٹ کی جانب سے عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ 6ہنزہ باباجان و ان کے ساتھیوں کی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے سے متعلق غور و خوص ہوا ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے روا رکھے جانے والے ظالمانہ سلوک ،جوڈیشل انکوائری رپورٹ اور باپ بیٹے کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے مرحلہ وار احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔اس حوالے سے آج ہنزہ میں پریس کانفرنس اور اتوار کے روز ناصر آباد میں احتجاجی جلسے سے تحریک کا آغاز کیا جائے گا ۔عوامی ورکرز پارٹی جمہوری اور پرامن احتجاج کے ذریعے سانحہ علی آباد کی تحقیقات کے لئے بنایا گیا جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے اور بارہ سیاسی کارکنوں کی رہائی سمیت علی آباد میں شہید باپ بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تحریک کا آغاکیا جائے گا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا بدلتی ہوئی سیاسی حالات میں حکومتی جبر و استعداد کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سطح پرانسانی حقوق کی تبظیموں کی توجہ مبذول کرانے کے ساتھ داد رسی کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی رجوع کرنے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اجلاس میں عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنماء سلطان مدد ،اکرام اللہ بیگ جمال ،شیر افضل ،عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے جنرل سیکریٹری سعید تاجک، سینئر نائب صدر اخون بھائی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری امجد حسین ،سیکریٹری لاء ایڈووکیٹ نذیر ،انجینئر جہانگیر ،رابطہ سیکریٹری صفی اللہ ،کامریڈ واجد ،یوتھ سیکریٹری عابد تاشی سمیت کارکنوں اور ہمدردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button