صحت

کٹے ہوے تالو اور ہونٹ سمیت دیگر امراض کے ماہرین معرفی فاونڈیشن اور جناح ہسپتال لاہور کے زیرِ اہتمام جولائی کے مہینے میں سکردو میں کیمپ لگائیں گے

شگر(عابدشگری)معرفی فاؤنڈیشن پاکستان اور جناح ہسپتال لاہور 15تا 23جولائی تک عبداللہ ہسپتال سکردو میں پلاسٹک سرجری اور پیڈیاٹرک سرجری کے کیمپ لگائیں گے۔اس کیمپ میں پلاسٹک سرجری اور بچوں کی سرجری کے معروف سرجن اور سنیئر ڈاکٹراور ان کی ٹیم قدرتی طور پر کٹے ہوئے تالو،ہونٹ،جلے ہوئے مریضوں کے علاوہ چھوٹے بچوں میں ہرنیا، بواسیر،گردے کی پتھری اورپتے کی پتھری کا آپریشن کرینگے۔میڈیکل کوارڈنیٹرمعرفی فاؤنڈیشن شیر علی شگری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیمپ آپریشن کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔اگر کوئی مریض ایسے مرض میں مبتلاء ہو یا ان کی بچوں میں ایسی بیماری لاحق ہو تو فوری طور رابطہ کرکے رجسٹریشن کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button