متفرق

شیخ ابراہیم کی ناگہانی موت پر گلاب پور غمگسار ہے، حاجی غلام مہدی

شگر(عابدشگری) شیخ ابراہیم صدا جیسے عالم صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی ناگہانی انتقال سے علاقہ گلاب پور ایک عالم باعمل سے محروم ہوگئے۔ان کی جگہ پید اہونے والی خلاء پر ہونا مشکل ہے۔گلاب پور شگر کے معروف سماجی شخصیت و بزرگ حاجی غلام مہدی ژوقگو نے گذشتہ دنوں روندو کے مقام پر نالہ میں گرکر جان بحق ہونے والی شیخ محمد ابراہیم صدا کی ناگہانی موت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔ان کی موت سے پورا علاقہ غمزدہ ہے اور سوگ کی کیفیت طاری ہیں۔

شیخ ابراہیم ایک مومن حقیقی اور عالم باعمل تھے۔وہ ایک مرد مجاہد تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی تبلیغ میں گزاری اور موت کے وقت بھی تبلیغ کے مشن پر تھا۔وہ ہمیشہ مظلوم کی آواز تھے اور ظالم کیخلاف برسرپیکار تھے۔آپ اتحاد بین المسلمین کا داعی تھے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کیلئے ہمیشہ کوشاں رہا۔آپ کی اچانک وفات سے علاقہ گلاب پور یتیم ہوگئے۔انہوں نے مرحوم کی لواحقین سے تعزیت و صبر جمیل کی تلقین کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button