گلگت بلتستان

سکردو، چوبیس گھنٹے بعد تھورگو پڑی حادثے میں کار سمیت دریا برد ہونے والے پانچ افراد کا سراغ نہ مل سکا

سکردو(رجب علی قمر)  تھورگو پڑی کے مقام پر المناک ٹر یفک حادثے کو 24 گھنٹے گزر گئے لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا اتوار دوپہر کو پیش آنے والے خوفناک حادثے کے جائے وقوعہ پر ریسکیو 1122 اور پاک آرمی کے جوان دریائے سندھ میں ڈوب جانے والی گاڑی اور جاں بحق افراد کی تلاش میں سرگرداں ھے لیکن 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی پتہ نہ چل سکا..واضع رھے اسی مقام پر دوماہ پہلے بھی مسافر گاڑی دریا برد ھوکر تین افراد جاں بحق ھوگئے تھے.بلتستان کے عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری طور پر تھورگو پڑی کے مقام کو ٹریفک کے لیے محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button