متفرق

سیاچن جانے والی سڑک پر غواڑی کے مقام پر تین موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم سے دو نوجوان جان بحق، ایک شدید زخمی

گانچھے (اے آر رینگ چن ) شاہراہ سیاچن پر غواڑی کے مقام پر تین موٹر سائیکلوں میں تصادم ۔ جس کے نتیجے میں دو نوجوان جان بحق ہوگئے اور ایک شدید زخمی ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ غواڑی سے تعلق رکھنے والے نوجوان شریف نامی چوبیس سالہ جوان رات کو افطاری کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے محلے کی طرف جا رہا تھا ۔ غواڑی ہائی سکول کے نزد مخالف سمیت سے آنے والے عبد الوحد نامی آٹھارہ سالہ نوجوان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے تیز رفتاری کے باعث مخالف سمیت سے آنے ولے موٹر سائیکل سوار کے ٹکر سے شریف کئی فٹ دور گر کر شدید زخمی ہوئے ۔ جبکہ عبد الواحد موقع پر ہی جان بحق ہوئے ۔ اتنے میں ایک اور موٹر سائیکل جس پر مولوی محمد یعقوب سوار تھے وہ بھی حادثے کا شکار ہونے والے موٹر سائیکل پر آگرے ۔ اور محمد یعقوب کی سر پر بھی شدید چوٹیں آئی ۔ اسطرح تین موٹر سائیکلوں کا تیز رفتاری کے سبب خطرناک حادثہ ہوا۔ دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سکردو منتقل کیا ۔ جہاں محمد شریف نا می لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔ علاقے میں دو نوجوانوں کی اچانک حادثاتی موت پر کہرام مچ گئے اور اس وقت پورا علاقہ سوگوار ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button