عوامی مسائل

شہری دفاع کے فائرفائیٹنگ ملازمین کا ریسک الاونس ، ڈی اے اور آور ٹائم بجٹ میں شامل کرنے کامطالبہ

گلگت (پ ر) شہری دفاع کے فائرفائیٹنگ سروس ملازمین ملازمین کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں عہداداروں نے شرکت کی۔ فائر بریگیڈ ملازمین کی مشترکہ درخواست پر عملی اقدامات کااٹھانے پر سابق سکرٹیری ہوم جناب سبطین احمد صاحب کا ہم جملہ سٹاف ایک بار بھرشکریہ ادا کرتے ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ جناب شیر جہان میر نے شہری دفاع کے فائر بریگیڈز ملازمین کے لئے دیرنہ مطالبے کی حل کے لئے احکامات صادر فرمائے تھے مگر ابتک ان کے احکامات سرد خانے کا شکار ہیں۔ حالانکہ سکریرٹری ہوم صاحب کی بھر پور سفارش پر نگران وزیر اعلیٰ صاحب نے ریسکیو1122 ,پولیس ،اور مجسٹریٹ کی طرح بڑھانے کی منظوری دئیے تھے۔اُس منظوری کے بعد فائل فنانس آفس سے ابتک نوٹیفکشن نہ ہو سکا۔

واضح رہیں کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہر وقت جانفشانی سے کام کرنے والے یہ سٹاف دن رات کے پرواہ کئے بغیر چوبیس گھنٹے ملکی و مقامی سطح پر چھٹی ہونے والی چھٹیاں بھی نہ کرتے ہوئے نہ صرف عوام کی خدامت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ بلکہ VVIP مہمامان کے ساتھ اپنے ضلعے میں ہویا کسی اور ضلعے میں لے جاکر ڈیوٹی دینی ہوں یا آفات کی صورت میں اپنی خدمات ادا کرناہواف تک نہیں کہتے ہیں۔ حالانکہ ماضی میں اگ بجھانے کے دوران غذر میں ایک فائرمیں اپنی جان بھی گنوا چکے ہیں۔ اسی طر ح درران حادثات کام کرتے ہوئے ۔گلگت ،سکردو ،خپلو میں مختلف فائرمین زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گاڑی مشنیرنری شے ہے اگر معمولی سی تاخیر سے حادثات پر پہنچتے ہیں توعوام کی جانب سے پتھراو بھی ہوتے ہیں۔ اسطرح سے یہ کام نہ صرف آگ کے خطرے سے خالی نہیں ہیں بلکہ عوام کیجانب سے بھی لگنے کا خطرہ رہتا ہے۔اس کے باوجود باہر بیٹھ کر کمان دینے والے مجسٹریٹس اور پولیس کے تنخواہیں تو ڈبل ہیں۔ مگر اندر آگ سے لڑ کے اپنی جان جھوکھوں میں ڈالنے والے شہری دفاع فائر سروس کے ملازمین ابتک ڈبل بیسک پے، ڈی اے اور آور ٹائم میں سے کسی بھی ایک سہولت سے بھی ابتک محروم ہیں۔

لہذا شہری دفاع فائر سروس کے ملازمین اس حکومت مطالبہ کرتے ہیں کہ و زیر اعلیٰ جناب حافظ حفیظ الرحمان صاحب خصوصی توجہ فرما کر ہماری دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرکے فائر بریگیڈ جیسی ایمرجنسی محکمے کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کریں گے اور دیرنہ مطالبے کی جلدحل کے لئے احکامات صادر فرمائیں ہیں اورشہری دفاع کے فائرفائیٹنگ سروس ملازمین ریسک الاونس ، ڈی اے ا ور آور ٹائم دینے کا اور گلگت بلتستان بجٹ میں شامل کرنے کا حکم کریں گے۔ اور اس ایمرجنسی محکمے کے ملازمین کا دل جیت لیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button