سیاست

شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور رہے گی، سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ کا سکردو میں تقریب سے خطاب

سکردو(پریس ریلز ) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ شہید ہمارے دلوں میں زندہ ہے ان کی محبت کو ہمارے دلوں سے کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ، ن لیگ آمریت کی پیدوار ہے اور ن لیگ کے سیاسی باپ ضیا الحق ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اصلیت جعفر اللہ اور میجر امین نے سب کے سامنے عیاں کر دی ہے ن لیگ کی ناقص کارکردگی کے بارے ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ان کے اپنے وزراء اور نمائندے اپنی حکومت کی ناقص کارکردگی کا رونا رو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ کے ٹینڈر کے حوالے سے 19جون کی تاریخ دینے والے این اے پی ڈبیلو ڈی میں بیٹھ کر چومک پل کے ٹینڈر کو گلگت سکردو روڈ کا ٹینڈر سمجھ رہے تھے ، تاریخیں دینے والے وزراء کے بس میں گلگت سکردو روڈ کا ٹینڈر تو نہیں ہو سکتا البتہ وہ کسی پرائمری سکول کا ٹینڈ ر لازمی طور پر کرا سکتے ہیں ،وزراء این ایچ اے کو اپنا کام کرنے دیں گلگت سکردو روڈ کا ٹینڈر کرانا ان کے بس کی بات نہیں سکردو ہستپال میں ایک ریٹائر ہونے والے ایم ایس کو لگا کر چور دروازنے سے ن لیگ کے وزیر نے اپنے بندے کھپائے ہیں مذکورہ ایم ایس کو کرپشن کرنے کے لیے ن لیگ کی ایماء پر آگے لایا گیا تھا ، چور دروازے سے بھرتی کیے جانے والے ملازمین کو بے نظیر شہید ہسپتال میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے ہم ن لیگ کو من مانی کرنے نہیں دینگے ،ایم ایس کو استعمال کر کے چور دروازے سے کی جانے والی بھرتیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ، اور خلاف میرٹ بھرتی ہونے ملازمین کو جوائنگ دینے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیداء کی جماعت ہے ہم شہیدا ء کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ہم بھٹو کے جیالے ہیں ن لیگ کی حکومت کے قیام کے چھے ماہ بعد ن لیگوں کی طرف سے ہم پر چور ی کے الزمات لگائے گئے کرپشن کے الزمات لگائے گئے لیکن ہم ڈرے نہیں اور ہم نے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کر دیا ہمارے ہاتھ صاف تھے اس لیے ن لیگ کی حکومت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکی ہم پر چوری کے الزمات اور کرپشن کے الزمات لگانے والوں نے آج کرپشن کی گنگا ہی خشک کر دی ہے دونوں ہاتھوں سے عوام اور جزانوں کو لوٹنے میں ن لیگ کے وزاء مصروف عمل ہیں ن لیگ کے پاس شرم نہیں کی کوئی چیز نہیں ہمیں ن لیگ کی طرز حکمرانی دیکھ کر شرم آتی ہے ،آئینی حقوق اور گلگت سکردو روڈ کے نام پر ووٹ بٹورنے والی جماعت کے قائد نواز شریف نے یاسین ملک کے نام خط لکھ کر ثابت کر دیا کہ ن لیگ کبھی گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہیں دلا سکتی ، یاسین ملک کے نام خط میں نواز شریف نے یاسین ملک کو یہ یقین دلایا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کو کبھی آئینی حقوق نہیں دینگے ، حقیقت عیاں ہونے کے بعد اب ن لیگی رہنماوں کے پاس سیاست کا کوئی حق نہیں رہا ،حفیظ الرحمن حادثاتی طور پر وزیر اعلیٰ بنے ہیں انہیں ایک خاص مقصد کے تحت سامنے لایا گیا ہے وقت آنے پر حفیظ الرحمن کی حقیقت سب کے سامنے لاونگا ،ہم جمہوری لوگ ہیں ہمارے دور میں بھی ہماری حکومت کے وزاء ہماری حکومت کے خلاف بیانات دیتے رہے لیکن ہم نے کبھی کسی وزیر کے نام شو کاز نوٹس جاری نہیں کیا ن لیگ آمریت کی پیداور ہے آمرنہ سوچ کے حامل ن لیگی وزیر اعلیٰ آج سچ بولنے پر اپنے نمائندوں کو شوکاز نوٹس دے رہے ہیں ، زردای کے دیے ہوئے سسٹم پر تنقید کرنے والے اگر اخلاقی جرات تو استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں ، ہم دوبار ہ اقتدار میں آکر انتقامی سیاست نہیں کرینگے لیکن سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش لازمی طور پر کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے اقدامات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button