تعلیم

نوجوان سائنسدان ڈاکٹر محمد اسماعیل اور انجمن حسینیہ نگر ویلفیر ٹرسٹ کی نئی کابینہ کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

گلگت ( ریاض علی) اقوام متحدہ کی زیلی ادارہ یونیسکو کی جانب سے دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں شامل کئے گئے ڈاکٹر محمد اسماعیل اور انجمن حسینیہ نگر ویلفئر ٹرسٹ گلگت کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں کمیونٹی ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فاونڈیشن نے دی لرننگ اکیڈمی میں ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں معروف عالم دین علامہ عباس وزیری، رکن گلگت بلتستان اسمبلی حاجی رضوان علی، رکن گلگت بلتستان اسمبلی محمد علی شیخ، نومنتخب کابینہانجمن حسینیہ نگر ویلفئر ٹرسٹ گلگت، کے آئی یو کے پروفیسرز صاحبان،کمیونٹی ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زمہ داران سمیت مٹلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ عباس وزیری، رکن گلگت بلتستان اسمبلی حاجی رضوان علی، رکن گلگت بلتستان اسمبلی محمد علی شیخ ،انجمن حسینیہ نگر ویلفئر ٹرسٹ گلگت وائس چیرمین ڈاکٹر علی گوہر، کمیونٹی ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے چیرمین قربان علی منتظر ، ڈاکٹر سجاد حسین، محمد حسین اور دیگر نے ڈاکٹر محمد اسماعیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر صاحب نے پاکستان بلکہ پورے ایشیاء کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے اور ساتھ ہی ثابت کردیا ہے کہ پاکستان بلخصوص گلگت بلتستان میں بسنے والے طلبہ و اساتذہ کے اندر بے پناہ صلاحیتں بھری ہوئی ہے اور دنیا کے کسی بھی اقوام کے ساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں سرف ضرورت اس امر کی ہے کہ ان صلاحیتوں کو نکھرنے کی ہے۔نگر قوم ایک باصلاحیت اور غیرت مند قوم ہے نگر کے باہمت نوجوانوں، طلبہ اور اساتذہ نے ہر میدان میں ملک کا نام روشن کیا ہے اور اس ملک میں سب سے زیادہ محب وطن قوم ہے۔نگر کے غیرت مند جوانوں نے ملک کی سرحدوں سے لے کر تعلیمی میدان تک عالمی سطح پر ملک اور علاقے کا نام روشن کرتے آئے ہیں۔اور یہ کارنامے کسی سے ڈکھی چھپی نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے زراعت کے میدان میں کیمیائی ادویات کے استعمال سے نہ صرف انسان بلکہ پورا ایکو سسٹم بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ایسے میں ڈاکٹر اسماعیل کی کاوش پوری دنیا کے لئے ایک بہترین خدمت ہے۔مقررین نے کہا کہ وادی نگر سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے سپوت سائنسدانوں نے دوران طالب علمی انتہائی نامساعد ھالات سے گزارنے کے باوجود عالمی سطح پر اپنا لوہا منوکر ثابت کر دیا گلگت بلتستان کے طلب علموں اور ان کے اساتذہ کے اندر بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صرف اور صرف ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈاکٹر اسماعیل کی بطور عالمی سائنسدان سلیکشن پر ان کو اور گلگت بلتستان کے لئے باعث فخر ہیکہ ان کے ایک سپوت نے گلگت بلتستان اور وادی نگر کا نام دنیا می روشن کردیا ہے۔ ہمیں ایسے افراد پر فخر کرنا چاہئے۔اپنے اعزاز میں رکھے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسماعیل نے اللہ تعالیٰ ، ولدین ، اورگلگت بلتستان بلخصوص وادی نگر کے عوام اور طالب علموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہاانہی کی دعاوں کی بدولت ان کو یہ بڑا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ اعزاز میرا زات تک نہیں بلکہ پوری قوم کے لئے ہے۔ گلگت بلتستان میں اور وادی نگر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ چھپی ہوئے ٹیلنٹ کو نکھار کے دنیاکے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان میں پورے دنیا کے نسبت بہت ٹیلنٹ ہے اس ٹیلنٹ کو نکھار دینے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button