متفرق

حادثے کا شکار ہونے والے میرے بھائی کو بروقت بچانے کی کوشش نہیں کی گئی، ماونٹین گائیڈ اور کلائمبر سمیع اللہ مرحوم کے بھائی کی شکایت

ہنزہ(رحیم آمان) بلائی ہنزہ گوجال سے ندیم خان نے میڈیا سے ٹیلی فونک بات کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے بھائی سمیع اللہ اور ایک ساتھی جاپانی کلایمبر15جون کو خنجراب کے ایک نالے میں ایک برفانی پہاڈ کو سر کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے ۔ندیم خان کا مزید کہنا تھا سمیع اللہ ایک جانا مانا ہوا کلایمبر تھا جوایک نجی ٹور آپریٹر کمپنی کے ایک گروپ کے ساتھ کام کر رہا تھا۔۔جاپانی اور سمیع اللہ دونوں پہاڈ کو سر کرتے ہوئے5200 فٹ کی بلندی پر برف سرکنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئے۔جاپانی کلایمبر کو کمپنی کے گائیڈ اور دیگر گروپ میں شامل لوگوں کی طرف سے بر وقت رسکیو دینے کی وجہ سے بچا لیا گیا لیکن سیمع اللہ کو بروقت نہ رسکیو کرنے کی کوشش کی گئی نہ وقت پہ لواحقین کو اس حادثے کی خبر دی گئی۔حادثہ 15جون کو پیش آیالیکن لواحقین کو 18جون کو اطلاع دی گئی اور کہا گیا کہ کمپنی کی جانب سے رسکیو کا کام جاری ہے۔ گزشتہ روزرسکیو ٹیم کی جانب سے اتنے دن لواحقین کو اندھرئے میں رکھنے کے بعد یہ کہا گیا کہ وہ سمیع اللہ کو رسکیو کرنے میں ناکام ہوئے ہیں ۔جس پر لواحقین میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپیڈیشن کمپنی اس معاملے میں اپنی زمداری کا احساس نہیں کر رہی ہے۔ہم اُن سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی جانب سے کسی بات کا جواب نہیں مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسکیو ٹیم کی ناکامی کے بعد شمشال کے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ ایک15 رُکنی نئی رسکیو ٹیم جس میں انٹرنیشنل کلایمبر شامل ہیں مہربان شاہ اوررحمت اللہ بیگ کی سر پرستی میں تشکیل دی ہے جو آج رسکیو کے لیے روانہ ہوا ہے۔اس ٹیم کو بھی کمپنی کی جانب سے کسی قسم کا تعاون حاصل نہیں ۔

اُنہون نے آخر میں کہا کہ اس معاملے میں کمپنی کا کوئی فرض بنتا ہے یا نہیں ہمیں جواب دیں ؟

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button