متفرق

رمضان مبارک کے آخری عشرے کےدوران خصوصی حفاظتی اقدامات اُٹھائے جائیں، فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے، آئی جی کی ہدایت

گلگت (پ ر )پو لیس ہیڈ کوار ٹر میں رمضان المبارک کے آخری عشر ے کے دو ران خصو صی حفا ظتی اقدامات کے حوالے سے آ ئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبا ل اعوان کی سر بر اہی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں یو م شہا دت اما م حضر ت علیؓ کی منا سبت سے جی بی میں ہو نیوالے مجا لس اور جلو سو ں کی سیکو ر ٹی پلان پر متعلقہ آفیسران نے آئی جی پی کو بر بفنگ دی ۔میٹنگ میں آ ئی جی پی کو یو م شہا دت حضر ت علیؓ کی مجا لس اور روٹس کے حو الے سے آ گاہ کیا گیا کہ جلو س اپنے روایتی راستوں سے گز ر تے ہوئے اختتام پز یز ہو نگے ۔ آ خری عشر ے کے دوران یوم القد س ،لیلۃالقد ر اور عید کے اجتما عات کی سیکور ٹی کے حو الے سے بھی پو یس سر بر اہ کوبریف کیا گیا۔

میٹنگ کے دور ان آئی جی ظفر اقبا ل نے کہا کہ رمضان المبارک کے آ خری عشر ے کے دو ران ہونے والے تمام ایو نٹس کے دوران فول پر و ف حفا ظتی اقدامات کو یقینی بنا یا جا ئے،واک تھرو گیٹ ،بم ڈسپوزل سکواڈ سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کے اہلکارو ں کو بھی ڈیو ٹیاں تفو یظ کی جا ئے۔ تمام پو لیس اہلکارو ں کی چھٹیا ں عید تک منسو خ کی گئی ہیں ۔داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ سخت کی جائے ،ہو ٹلوں ،سر ائے،بس اڈو ں اور اہم مارکیٹوں میں بھی گشت بڑھا ئی جائے۔گلگت بلتستان بھر کے ایس ایچ او ز ،ایس ڈی پی او ز اور تمام برانچز کو بھی الرٹ کیا گیاہے ۔سنٹر ل پو لیس آ فس کے کنڑ و ل رو م میں اہلکارو ں کی تعداد بھی بڑھا ئی جائے اور تمام ڈسٹر کٹ اطلا عات کی بر وقت تر سیل اور وصو ل یا بی کو یقینی بنا ئے ۔شا ہرائے قر اقر م اور با بو سر رو ڈ پر بھی معمو ل سے ہٹ کر سیکورٹی کے اقدامات کو یقینی بنا یا جائے تا کہ عید پر آ نے جانے و الے مسافراور سیا ح اطمینان سے سفر کر سکیں ۔ظفر اقبا ل اعوان نے کہا کہ اللہ کے فضل سے گلگت بلتستان میں بھائی چار ے کی پر امن فضا ء قا ئم ہے مذکو رہ با لا تمام اقدامات احتیا تی تدابیر کے طو ر پر اپنا ئی گئی ہیں تا کہ ملک دشمن اور سما ج دشمن عنا صر اپنے مذموم مقا صد میں کا میاب نہ ہو سکیں۔جن اضلا ع کے آ فیسران میٹنگ میں شر کت نہیں کر سکے ان کو آ ئی جی پی کی ہدایا ت ٹیلی فو ن کے زریعے پہنچا دی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button