متفرق

مولا علی علیہ اسلام کی یومِ شہادت پر ہنزہ سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ماتمی جلوس نکالے گئے

ہنزہ(اجلال حسین)یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام ہنزہ میں بھی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔شہادت حضرت امیر المومینین ؑ کے موقعے پر ہنزہ میں ماتمی جلوس نکالا گیا ماتمی جلوس گرلت امام بارگاہ سے برآمد ہوا شاہراہ قراقرم سے ہوتا ہواگنش کے مرکزی امام بارگاہ امامیہ کمپیلکس میں اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں ہنزہ بھر کے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی ۔شہادت حضرت علی ؑ کے موقعے پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ،گزر گاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ،علمائے کرام نے حضرت علیؑ کی شہادت ،سخاوت اور انصاف پر مبنی درو خلافت ودیگر پہلووٗں پر روشنی ڈالی۔گرلت امام بارگاہ میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ راحت حسین ہنزائی نے کہاکہ مولائے کائنات کو اپنی شہادت کا بخوبی علم تھا اس کے باوجود شوق شہادت مولا مسجد کوفہ جاتے ہے سارے واقع کا امام کو پتہ تھا مسجد جاتے ہے وہاں پر پہلے موجود قاتل عبدالرحمن ابن ملجم مسجد کوفہ میں سوئے ہوئے تھے اُن کو جگاتے ہے اور نماز پڑھنے کا کہتے ہے اُن کو یہ پتہ ہے کہ یہ میرا قاتل ہے اُس دن مسجد کوفہ میں فجر کی آذان بھی مولائے کائنات نے خود ہی اداکی۔مولاکو جیسے ہی ضربت لگی قاتل کے ہاتھوں ،امیرالمومینن نے کہاکہ رب کعبہ کی قسم علی کامیاب ہوگیااسی طرح بانی اسلام شہید ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button