سیاست

گلاب پور شگر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا

شگر(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے پالیسیوں اور طاہر شگری کی شخصیت سے متاثر ہوکرجبکہ ترقیاتی کاموں اور وزیر پور میں دریاء پر حفاظتی بند کی تعمیر پر خوش ہوکریونین کونسل گلاب پور کے سینکڑوں افراد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔شا مل ہونے والوں محمد اسماعیل ،غلام علی،حاجی فرمان اور دیگر شامل تھے۔مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری ،یوتھ ونگ کے صدر ایاز شگری اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور ہار پہنائے گئے۔تفصیلات کیمطابق مسلم لیگ (ن) کے پالیسیوں اور طاہر شگری کی شخصیت سے متاثر ہوکرجبکہ ترقیاتی کاموں اور وزیر پور میں دریاء پر حفاظتی بند کی تعمیر پر خوش ہوکریونین کونسل گلاب پور کے سینکڑوں افراد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔۔شا مل ہونے والوں محمد اسماعیل ،غلام علی،حاجی فرمان اور دیگر شامل تھے۔نئے شامل ہونے والوں نے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں اور طاہر شگری کے شخصیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں ن لیگ شگر سے بھی کامیابی حاصل کرینگے۔انہوں نے وزیر پور میں ریکارڈ ترقیاتی اور حفاظی سکیموں شروع کرن پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس اس امید کا بھی اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی وزیر پور اور گلاب پور جیسے پسماندہ یونین کو صوبائی حکومت اپنی نظر کرم رکھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button