متفرق

دو سالوں تک مرکزی ہنزہ میں بجلی بحران پر قابو نہیں پایا جاسکتا، بجلی کی طلب رسد سے بہت زیادہ ہے، ایگزیکٹیو انجینئر کریم خان

ہنزہ( اجلال حسین ) انجمن تاجران ہنزہ کی ہڑتال رنگ لانے لگی، ڈی سی ہنزہ برہان آفندی کی زیر صدارت بزنس ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ یونین کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کا اجلا س منعقد ہوا، ایگز یکٹو انجینئر محکمہ برقیات کریم خان بھی شریک ہوئے ۔ ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس میں ایکسئشن واٹر اینڈ پاور کریم خان نے کہا کہ ہنزہ میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پچھلے کئی سالوں سے ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ 20سالوں میں ایسا کوئی پاور منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا جس کی وجہ سے علاقے میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا نہیں جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایگزیکٹو انجینئر ہنزہ میں تعینات کرے آئندہ دو سے تین سالوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دو میگا واٹ مسگر پاور پراجیکٹ انشاللہ عنقریب مکمل ہو نے کو ہے مسگر سے سنٹرل ہنزہ تک ٹرانسمیشن لائین اور پاور منصوبے کو مکمل کرنے تک ایک سال سے زائد کا عرصہ مزید لگ جائے گا جبکہ دوسری جانب ہنزہ حسن آباد نالے میں 2میگاواٹ بجلی گھر پر کام جاری ہے جو تین سال میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد ہنزہ میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ پر قابو پا یا جا سکے گا۔ حسن آباد میں نصب ہائیڈیل پاور مشین جس کی عمر تقریبا30سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے مشین میں مختلف قسم کی فنی خرابیاں ہو ئی ہے اس وجہ سے آئے روز اس پر کام کرکے عوام کو بجلی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسن آباد ہائیڈل پاور منصوبہ ایک میگا واٹ کا ہے مگر پرانا ہونے کی وجہ سے صرف 700کلوواٹ بجلی پیدا کرتی ہے اس کے لئے ون میگا واٹ ہائیڈیل پاور مشین کی جیرٹر کے لئے ٹینڈر ہو چکا ہے انشاللہ اعلیٰ افسران کا تعاون رہا تو ایک سے دو ماہ کے اندر مشین دوبارہ لگا کر 1.2میگا واٹ بجلی ترسیل کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ سول سپلائی کے حکام نے ہنزہ میں گندم کی بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنزہ کے عوام کے لئے گزشتہ روز80 9 بوریاں ڈیلروں میں تقسیم کردی گئی ہے عید سے پہلے پہلے عوام کو تقسیم کی جائے گی تاہم عید کے بعد کے دوسرے ہفتے میں جولائی کا راشن بھی تقسیم کر دیا جائے گا۔ڈی سی ہنزہ کے زیر صدارت بزنس ایسوسی ایشن اور ٹرنسپورٹ یونین ہنزہ کے اجلاس میں کہا کہ مزید فیصلہ کیا گیا کہ ہنزہ میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو ہنزہ میں پاور منصوبوں پر جاری کام سے آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد صوبائی حکومت طویل مدتی منصوبوں اور فوری طور پر عوام کو مسلسل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیت کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیگی جس کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافیظ حافظ الرحمن ا ورسینئر وزیر و برقیات اکبر تابان کو ہنزہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، گندم کے بحران اور دیگر اہم مسائل سے آگا ہ کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button