معیشت

مہدی آباد کھرمنگ میں 10 اور 20 روپے کے نوٹوں کی کمی

کھرمنگ ( سرور حسین سکندر سے) نیشنل بنک مہدی آباد کھرمنگ برانچ میں 10 اور20 روپے کی نوٹوں کی شدید کمی ہے جبکہ عید الفطر کے دوران عیدی کے حوالے سے عوام سخت پریشانی میں مبتلاء ہے زرائع کے مطابق نیشنل بنک میں دوسرے مالیت کے نوٹوں کی بھی سخت کمی پائی جاتی ہیں جس سے تنخواہ دار پریشان اور عید کی شاپینگ کرنے سے بھی قاصر ہے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے ریجنل منیجر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے جبکہ ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے عوام سخت اذیت میں مبتلاء ہے عوامی حلقے نے بنک اٹھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید سے پہلے چھوٹے نوٹ پہنچانے کے اقدامات کریں اور تنخوا ہ داروں کو بھی ان کی تنخواہ عید سے پہلے پہلے دینے کی بھر پور کوشش کریں تا کہ بنا کسی بے چینی کے اپنی فیملی کے ساتھ عید منا سکے ۔ واضح رہے کہ عید سے پہلے تمام مالیاتی اداروں میں نوٹوں کی شدید قلت رہتی ہے جس کی وجہ سے عوام ہر سال ان دنوں پریشان رہتے ہیں حکومت اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے جبکہ ہر سال اس بحران کو ختم کرنے کے دعوے کرتے ہیں تا ہم ہمیشہ ناکام ہی رہتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button