متفرق

محکمہ برقیات کے خلاف وزیر پور شگر میں احتجاجی مظاہرہ

شگر(عابد شگری)محکمہ برقیات کے حکام وزیر پور کے عوام کیخلاف ظلم اور ناانصافی کا سلسلہ فوری طور بند کریں اور عوام پر زائد بل کو ختم کریں۔ان خیالا ت کا اظہار وزیر پور شگر سے احتجاج کرے ہوئے ڈی سی آفس آئے ہوئے مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ برقیات وزیر پور کے حکام نے بجلی صارفین کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ہر صارف پر ایک ہزار س زائد اضافی بل چارج کیا گیا ہے ۔مئی اور جون کا بل میٹر چیک کئے بغیر لوگوں کے ہاتھوں میں تھمایا گیا ہے ۔شگر انتظامیہ فوری طور ان گیر قانونی اور مجرمانہ عمل پر محکمہ برقیات کے ذمہ دارون کے خلاف کاروائی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مساجد کو ایک ہزار کے تھمایا گیا ہے۔اکثر گھروں میں میٹر درست انداز میں ہونے کے باؤجود محکمہ برقیا ت کی جانب سے نئی انرجی میٹر لگانے کی ہدایا ت جاری کیا جاچکا ہے جو کہ عوام اور صارفین کیساتھ ظلم ہے۔پورے علاقے میں محکمہ برقیات کے نہ ہی کوئی عارضی اور نہ ہی کوئی مستقل دفتر موجود نہیں جہاں بلات کی تصحیح کرسکیں۔لہذا فوری طور وزیر پور محکمہ برقیات کے عارضی دفتر قائم کیا جائے۔ مظاہرین نے وزیر پور سے ڈی سی آفس تک مارچ کیا جہاں ایک وفد نے ڈی سی شگر سے ملاقات کرکے محکمہ برقیات کے ناروا سلوک اور اپنی تحفظات سے انہیں آگاہ کیا۔ جس پر ڈی سی شگر نے فوری طور ان کی مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ۔ جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button