متفرق

اشکومن میں گندم کے ڈیلرز سے چالیس ہزار روپے سیکیورٹی طلب کرنا غیر قانونی ہے، ٹینڈر شدہ پلو کی تعمیر پر کام نہیں ہورہا، ظفر شادم خیل

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ اشکومن میٹل روڈٖ پر جگہ جگہ ملبے کا ڈھیر،ٹینڈر شدہ پلوں پر کام نہیں ہورہا،گندم ڈیلرز سے چالیس ہزار روپے کی سیکیورٹی طلب کرنا غیر قانونی ہے،ایمت یونین کونسل کے دفتر پر قبضہ کرکے تھانہ بنایا گیا ہے،گزشتہ کئی ہفتوں سے اشکومن میں چار ٹرانسفارمر خراب ہیں ،24جولائی تک مطالبات حل نہ ہوئے تو شدید عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا،سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 1ظفر محمد شادم خیل نے چٹورکھنڈ ریسٹ ہاؤس میں عوامی وفد کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اشکومن تحصیل کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک جاری ہے۔ہر محکمہ اپنی من مانی کررہا ہے جبکہ عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں۔اشکومن میٹل روڈ پر سائیڈ ڈرین نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ ملبے کا ڈھیر ہے ،مذکورہ روڈ پر میٹلنگ کا کام کرنے والا عملہ رات تین بجے تک رات کے اندھیرے میں کام کررہے ہیں لیکن متعلقہ سب انجئینیر کوئی توجہ نہیں دے رہا،دائین شولجہ پل کی تعمیر کا ٹینڈر 2006کو ہوا لیکن دس سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود کام ادھورا ہے ،محکمہ تعمیرات خاموش تماشائی ہے ،ٹھیکیدار کو چھبیس لاکھ کی رقم کب کی ادا کی جاچکی ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں ۔بجلی کا معاملہ بھی عوام کے لئے دردسر بنا ہوا ہے۔پورے اشکومن میں ایک سب انجئینیر موجود نہیں ،اگر بلہنز ،مترم دان میں لائن خراب ہو تو دس ،دس دنوں تک لائن مین نہیں آتا،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،اوور سٹے ملازمیں کا فوری تبادلہ کیا جائے۔محکمہ سول سپلائی ڈیلرز سے چالیس ہزار روپے سیکیورٹی طلب کررہا ہے جو پیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔کئی سالوں سے اشکومن کے واحد تحصیل میں تحصیلدار موجود نہیں ،ایک نائب تحصیلدار سے کام چلایا جارہا ہے،جس سے عوام کو شدید مشکلات ہیں۔سکولوں کے بعض اساتذہ دوسرے سٹیشنز پر ڈیوٹی دیتے ہیں جبکہ تنخواہ اشکومن سے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24جولائی تک ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو احتجاجی جلسوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button