گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ نے سوست اور مسگر کا دورہ کیا، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

ہنزہ۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے سوست ، مسگار اور زیر تعمیر 3میگا واٹ ہائیڈرو پاور پرجیکٹ قلندرچی مسگار کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان کے ہمراہ ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر اور ضلع انتظامیہ کے تمام سربراہان بھی موجو د تھے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے سوست میں 20بیڈڈ ہسپتال کے موقع کا معائنہ کیا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہنزہ نے بریفنگ دیتے ہوئے اس پروجیکٹ کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔گورنر گلگت بلتستان نے ڈی سی ہنزہ کو ہدایت دی کہ اس پرجیکٹ کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرکے فوری طور پر اس کی تعمیر مکمل کیا جائے اور اَپر ہنزہ کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے اَپرہنزہ کے دورے کے دوران تعمیر شدہ مڈل سکول سوست کا بھی دورہ کیا اور ناقص تعمیراتی کام پر نوٹس لیتے ہوئے کہا اس کے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور کہا کہ ہماری الولین ترجیح تعلیم مہیا کرنا ہے اور بچوں کی جان کی حفاظت بھی لازمی ہے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے سوست میں زیر تعمیر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور محکمہ معدنیات کے پیکٹس کا بھی دور ہ کیا ور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ رواں سال کے ستمبر میں ان دونوں بیکٹس کے تعمیر ات کو مکمل کیا جائے اور باقاعدہ کام کا آغاز کیا جائے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے 3میگاواٹ ہائیڈل پاور پروجیکٹ قلندرچی مسگار کا دورہ کیا اس موقع؂ پر ایگزیکٹیو انجینئر پانی و بجلی ہنزہ کریم خان، ایگزیکٹیو انجینئر ورکس اور ڈی سی ہنزہ برہان افندی نے گورنر گلگت بلتستان کو پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا ۔گور نر گلگت بلتستان نے متعلقہ ادارے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہنزہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ہے ۔ زیر تعمیر منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے کے ہنزہ کے عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیئے فوری اقدامات کرے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ 3میگا واٹ ہایڈرو پاور پرجیکٹ قلندرچی مسگارر کو اس سال مکمل کرکے بجلی کی پیداوار کو بڑھا جائے اس منصوبوے کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کے لیئے میں اپنا مکمل کردار ادا کرونگا ۔گورنر گلگت بلتستان نے متعلقہ ادارے کو کہا کہ فیز 1کے کمی بیشیوں کو جلد از جلد فیز2میں شامل کیا جائے اور فیز 2کی رویزن کرکے کے متعلقہ ادارے کو جلد ارسال کر ے تاکہ اس منصوبے کو مکمل کرنے میں کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں ۔ گورنر گلگت بلتستان نے مسگار کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور موجودہ بجٹ میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کو برابری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے تقسیم کئے ہیں اس سے دوردراز علاقو ں میں بھی ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا جائے گا اور ان منصوبوں کے ذریعے روزگار کے مواقعے بھی فراہم کئے جائنگے اور آئند ہ چند سالوں میں گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور کا آغاز ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button