کیریئر

ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں میڈیکل سپشلسٹ کا عہدہ 20سال سے خالی ہونے کا ا نکشاف

اسلام آباد(فدا حسین ) ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں میڈیکل سپشلسٹ کا عہدہ 20سال سے خالی ہونے کا ا نکشاف ہوا ہے۔ہسپتال کے اندرونی ذارئع کے مطابق اس مسئلے کو موجودہ اور سابقہ حکومتوں کے سامنے پیش کئے پیش کئے جاتے رہے ہیں مگر کسی نے ابھی تک کسی نے بھی توجہ نہیں دی۔ذرائع نے اپنانام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید بتایا کہ اس سلسلے میں بعض ڈاکٹروں نے مذکورہ اہلیت حاصل کرنے کیلئے حکومت سے ملک کے دیگر علاقوں میں قائم میڈیکل کی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے اجازت بھی مانگی رکھی ہے ۔جس کیلئے حکومت کی طرف سے جواب کے انتظار میں ہیں ۔اس حوالے سے حکومتی موقف جاننے کیلئے مقامی صحافی کی طرف سے ڈسٹرکٹ گانچھے حلقہ نمبر 2کے منتخب رکن قانون ساز اسمبلی ایڈوکیٹ غلام حسین سے رابطہ کرنے پر انہوں نے مذکورہ عہدہ خالی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گانچھے کے ڈومسائل کی بنیاد پر میڈیکل کالجز میں داخلہ لے ڈاکٹر بننے والے جب سپشلسٹ بنتے ہیں تو گانچھے میں ڈیوٹی دینے کے تیار نہیں ہوتے ۔اوروہ ملک کے بڑئے شہروں اور دبئی وغیرہ میں نوکری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا اس کے لئے دومرتبہ اخباروں میں اشتہار دیا جا چکا ہے جن میں ان کیلئے ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ کی پیش کش کی گئی مگر اس کے باوجو د کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ نے اب ملک کے دیگر علاقوں کے ڈاکٹروں کو گلگت بلتستان خدمات سرانجام دینے پر پابندی ختم کر دی ہے ۔واضح رہے کہ ضلع گانچھے اس وقت انتظامی طور پر تین انتخابی حلقوں پر مشتمل ہے۔ یہ پاکستان اور بھارت کا سرحدی علاقہ ہے اور دنیا کی بلندی تریں محاز سیاچن اسی ضلع میں واقع ہے۔ایک اندازئے کے مطابق اس وقت اس ضلع کی کی آبادی تقریبا ڈیرکھ لاکھ کے قریب ہے ۔ یہاں پر میڈیکل میڈیکل سپشلسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہرسال سینکڑوں لوگ معمولی سے چیک اپ کیلئے اسلام آباد جانا پڑتا ہے۔مقامی صحافی کے مطابق اکثر لوگوں کو چیک اپ کیلئے اسلام آباد جانے کیلئے شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ بعض لوگ قبل از وقت ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button