متفرق

ہنزہ ضمنی انتخابات، سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہوتی جارہی ہیں

ہنزہ(ذوالفقار بیگ ) جی بی ایل اے6ہنزہ ضمنی انتخابات مختلف سیاسی جماعتوں نے رابطوں اور اندروں خانہ سرگرمیاں تیز کردیں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے ممکنہ اُمیدواروں کی تگ ودُومیں اضافہ ، گورنر میر غضنفر علی خان کے فرزند سلیم خان پر مخالفین کی توجہ مرکوزاپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا ممکنہ امیدواراُمیدوار کون ہوگا تجسُس تاحال برقرار ،گزشتہ انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنے والے قوم پرست رہنما باباجان کی اہلیت کا سوال بھی سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ہنزہ کی سیاست میں کسی اُمیدوار کی پوزیشن کے حوالے سے کوئی رائے قائم کرنا فی الحال قبل ازوقت نظر آرہاہے البتہ انتخابات میں نتائج کا زیادہ انحصار حکمران جماعت مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں کے اُمیدوار کی ذاتی حیثیت اور سیاسی کیرئرکے علاوہ علاقائی ایشوز پر بھی منحصر ہوگا گلگت بلتستان میں حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے پیداہونے والی آٹے کی قلت اور بجلی کی بندش پر ایک طرف حکمران جماعت ہدف تنقید بنی ہوئی ہے دوسری طرف اپوزیشن پاکستان پیپلز پارٹی،تحریک انصاف سمیت دیگر علاقائی جماعتوں کی سردمہری اور جاندار کردار ادا کرنے میں ناکامی نے ان جماعتوں کو بڑی مشکل میں ڈال دیاہے ادھر اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ ن کے ممکنہ اُمیدوار وں کی تکنیکی بنیادوں پر سین سے آوٹ ہونے پر مخالفین توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں تاہم ماضی میں ایسے ہی الزامات اور مالیاتی اداروں کے قرض نادہندگی کے کیسوں میں متعددسیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات کو ریلف ملتا رہاہے جواُمیدواروں کے لئے بھی ایک کارآمد حوالہ بن سکتاہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button