گلگت بلتستان

قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے قیام کے لئے معائدے پر دستخط ہو گئے

گلگت (پ ر) گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں کے آئی یو ہنزہ کیمپس کے قیام کے لئے معاہدہ پر دستخط کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔ تقریب میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے حکام نے شرکت کی ۔ تقریب میں گورنمنٹ گرلز کالج کریم آباد ہنزہ میں کے آئی یو ہنزہ کیمپس کے قیام کے سلسلے میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر ، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے اعلیٰ عہدیدار شریک تھے اس موقع پر معاہدے پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدلحمید لون اور گرلز ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ کی پرنسپل مسز زہرہ بانو نے دستخط کئے ہیں ۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کا اعلان صدر ممنون حسین نے اکتوبر 2014 ؁ء اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپریل 2015 ؁ء میں کیا تھا ۔ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے باضابطہ اجاز ت دے دی ہے ۔اس معاہدے کے تحت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے کلاسز گرلز ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ میں شروع کئے جائینگے ۔اس کیمپس کے لیئے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر کے دن رات کوششوں سے کے آئی یو ہنزہ کا کیمپس منظور ہوا اور اس کے باقاعدہ کلاسز کا انعقاد ممکن ہوا ۔ اور کچھ دنوں میں کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں کلاسز شروع ہونگے ۔اس معاہدے کے تحت کے آئی یو ہنزہ کیمپس کے کلاسز گرلز ڈگری کالج کریم آباد میں باقاعدہ شروع ہونگے ۔بعد ازاں کے آئی یو اپنی کیمپس کی بلڈنگ تعمیر کریگا ۔اس سلسلے میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے آیو ہنزہ کیمپس کے مکمل تعمیر تک تمام سہولیات فراہم کریگا ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اعلان کردہ تمام منصوبوں پر عملدر آمد جاری ہے اور کے آئی یو ہنزہ کیمپس کا باضابطہ آغاز ہو ا ہے جس سے ہنزہ اور ملحقہ علاقو ں کے طلباء و طالبات کو اپنے گھر کے دروازے پر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہونگے ۔گلگت بلتستان میں معیار تعلیم کو بلند رکھنے کے لیئے مزید اقدامات کئے جائینگے اس سلسلے میں غذر اور دیامر میں بھی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس کھولنے کے لیئے اقدامات کئے جائینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button