سیاحتکالمز

دیو سائی کی پندرہ خوبصورت تصاویر

دیوسائی گلگت بلتستان کے ضلع استور اور ضلع سکردو کے درمیان واقع ایک بلند اور وسیع و عریض سطح مرتفع ہے جو اپنی خوبصورتی اور وسعت کے علاوہ نایاب نباتات اور حیوانات، مثلا بھورا ریچھ، کے آماجگاہ کے طور پر پوری دنیا میں مشہور ہے۔ دیوسائی کو نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہاں متعدد جھیلیں واقع ہیں جن میں شیوسار سب سے نمایاں اور بڑا جھیل ہے۔ گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی دیوسائی میں ہزار رنگ کے پھول کھلِ جاتے ہیں جس سے علاقے کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ تاحدِ نظر سبزہ لہلاتا ںظر آتا ہے جسے دیکھنے ہر سال ہزاروں سیاح علاقے کا رُخ کرتے ہیں۔ اس پوسٹ میں ہم عبدالرحمان بخاری کی نکالی گئی تصویریں لگا رہے ہیں جو دیوسائی میں نکالی گئی ہیں۔ آپ بھی دیکھئے اور دوسروں کو بھی دکھائیں۔ اور ہاں، اگر دیوسائی جانے کا اتفاق ہوا تو قدرتی ماحول کی حفاظت کو اپنا اولین فریضہ سمجھ کر صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

Deosai (18)

Deosai (17)

Deosai (16)

Deosai (15)

Deosai (12)

Deosai (4)

Deosai (5)

Deosai (6)

Deosai (9)

Deosai (10)

Deosai (11)

Deosai (3)

Deosai (2)

Deosai (1)

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button