متفرق

بابا جان کا متبادل امیدوار لے کر عوام میں جائیں گے، عوامی ورکرز پارٹی کا اعلان

گلگت (پ۔ر)عوامی ورکرزپارٹی گلگت بلتستان کے رہنماوں ظہور الہی،اکرام اللہ بیگ،انجینر شبیر احمد،کامریڈ واجد،سید تاجک،عنایت ابدالی،سفیع اللہ،جلال،اخون بھاہی ،نازنین ،افسانہ شاہین ودیگر نے کہا کہ باباجان کو الیکشن سے اوٹ کرنا حکومت کیلئے بہت مہنگا پڑے گی۔اس طرح غیر قانونی طریقہ سے الیکشنز کو ملتوی کرتے باباجان کو عدالت کے ذریعے باہر کیا یہ کسی جمہوری عمل میں نہیں ہوا تھا۔عوامی ورکرز پارٹی اس انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیگی اور حکمرانوں اور ریاست کے محنت کشوں کے خلاف اس گٹھ جوڈ کو بے نقاب کرینگے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی جب ہنزہ کا دورہ کیا اس وقت ہی مسلم لیگ کے رہنماوں کو کہا تھا کہ باباجان بہت جلد الیکشن سے اوٹ ہوگا کیا اس کو الہام ہوا تھا کہ کورٹ باباجان کو نااہل قرار دے گا۔کالخصوص ہنزہ بالعموم ہنزہ کے عوام کے ساتھ ریاستی جبر کی یہ ایک واضح مثال ہے ۔حکمرانوں کے بدنما چہرے کو چھپانے کیلئے یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ الیکشن کمپین کو باباجان کے رہائی کیلئے ایک مہم کے طور پر شروع کرینگے۔باباجان کے جیتنے کے خوف سے مسلم لیگ ن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے اگر ان میں ذرا بھی عوام کے ساتھ ہیرا پھیری کیا گیا تو حکومت کے خلاف نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ باباجان کے متبادل امیدوار لیکر عوام میں جاینگے اور عوام باباجان کے ووٹ عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار کو دینگے۔

انہوں نے عوام ہنزہ کو باور کراتے ہوئے کہا ہے کہ باباجان الیکشن میں حصہ لینے کے بعد بھی عوام کیلئے لڑتا رہا اور آئیندہ بھی عوام کے مساہل کے حل کیلےئے باباجان اور اس کی پارٹی ہر سطح پہ اواز اٹھاینگے۔انہوں نے کہا کہ باقی پارٹیز الیکشن کے بعد غائب ہونگے اور ماضی میں ہوتے رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button