متفرق

نیب افسران استور میں کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے مچھلی کی دعوتیں اُڑا کر چلے گئے، کاشف بونجوی اور دیگر کی پریس کانفرنس

استور (بیورو رپورٹ) استور میں محکمہ تعمیرات میں عرصہ دس سالوں سے ایک ہی اسٹیشن میں براجمان ملازمین عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ محکمہ ورکس استور مافیا بن چکا ہے لہذا فوری طور پر محکمہ استور کے اسٹاف کو استور سے ٹرنسفر کیا جائے۔محکمہ ورکس کے مختلف میگاہ پروجیکٹس التوء کا شکار ہے۔ نیب کو استور میں جن کرپٹ آفیسران اور ٹھیکداروں کے خلاف کاروئی کے لیے بھیجاتھا لیکن وہ مختلف مہنگے ترین ہوٹلوں میں مچھلی کی دعوتوں کی نظر ہوگئی استور میں کرپٹ آفیسران کے خلاف کاروئی کے بجائے سیر وسپاٹوں کے بعد واپس چلے گئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سنیررہنما کاشف بونجوی کی پریس کانفرنس۔

انھوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم عدلت عظمہ چیف جسٹس کے مشکور ہیں کی انھوں نے اپنے دورہ استور کے موقعے پر مختلف میگاہ پروجیکٹس پر سو موٹو لیا ہم چیف جسٹس صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ جن پروجیکٹس پر سو موٹو لیا ہے اس پر مزید کاروئی تیز کریں۔ استور میں نیب کی ٹیم کرپٹ لوگوں کے خلاف کاروئی کرنے کے بجائے وہ ان ہی لوگوں کی دعوتوں پر تھے اور استور کے تفریحی مقامات کی سیر تفریحی کے بعد چلے گئے ہیں ، نیب کی ٹیم کی اس حرکت سے علاقعے کی عوام کے اندر سخت تشوش پائی جارہی ہے۔ استور میں اس وقت گندم کا بحران ہے لوگ گندم کے ایک ایک دانے کو ترس رہے ہیں۔ صوبائی حکومت گندم سبسڈی کے خاتمے کے لیے اندرون خانہ تیاریاں مکمل کرچکی ہے۔غریب عوام کا گلہ گھوٹنے کے لیے کو ئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے،استورط میں کرپشن اور اقراب پرورہی لوٹ کھسوٹ کا بازار گرام کیا ہوا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ استور میں زیر التوء پروجیکٹس ، راما روڈ، استور ویلی روڈ، گوریکوٹ پاور پروجیکٹ، میر ملک پاور پروجیکٹ ،رٹو میٹلنگ روڈ سمیت دیگر اہم اور میگاہ پروجیکٹس اب تک مکمل نہیں ہونا صوبائی حکومت اور منتخب نمائندوں پر سوالیہ نشان ہے۔استور دیامر ڈویژنل ہیڈ کواٹر کو بونجی بنانے کے حوالے سے استور کے تمام سیاسی دیگر عمایدین متفقہ فیصلے کے باوجود اب تک ڈویژنل ہیڈ کواٹر کو بونجی میں نہیں بنانا انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی نا اہلی ہے دیامر استور کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر فوری ڈویژنل ہیڈکواٹر کا فیصلہ کیا جائے۔استور میں مختلف محکموں کے اندر منتخب ممبران اپنے من پسند افراد کو لگا رہے ہیں اس عمل کو فوری روکا جائے۔حلقہ نمبر ا کے بندے سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر حلقہ 2میں ملازمتوں میں لگنے سے حلقہ 2 کے غریب پڑے لکھے نوجوں بے روزگاری کی طرف جارہے ہیں۔لہذا حلقہ نمبر1کے امیدورں کو حلقہ 2کے کوٹے میں شامل نہیں کیا جائے تمام ادروں میں میرٹ کی بنیاد پر یونین سطح کی پوسٹوں میں اسی یونین کے لوگوں کو لگایا جائے۔استور ایڈمیٹریشن کے بعض آفیسران منتخب نمائندوں کی غیرقانونی سپورٹ کررہے ہیں۔ استور جنت نظیر وادی جو اس وقت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے مگر بدقسمتی سے روڈ کی خستہ حالی اور ہوٹیلنگ نہ ہونے سے سیاحوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے۔ دیوسائی فیسٹول اور راما فیسٹول کو اگست کے مہنے میں ہی منعقد کرایا جائے بصورت دیگر استور میں ستمبر کے مہینے سے سردی شروع ہوتی ہے جس کی وجہ سے فیسٹول کا میاب ہوناممکن نہیں ہے۔ہم نے اپنے ضلع کے مسائل میڈیا کے زریعے نشاندھی کرایائی ہے ۔ ہمارا اگلا اقدام عدلت عظمہ کے دورزے میں جانا کے لیے ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button