موسم

آسمانی بجلی گرنے سے تحصیل اشکومن کے علاقے ہاسس میں سیلابی ریلے نے پل کو جزوی نقصان پہنچایا

گلگت(نعیم انور) آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہاسس نالہ میں سیلابی ریلہ آگیا ،نالہ میں تعمیر ہونے والا پل نے سیلابی ملبہ کو روک دیا ،پانی کی بہاؤ میں اضافہ اور سیلابی ریلے کی شدد کے باعث سیلابی ریلہ پل کے اوپر سے گزرنے لگا اورپل کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ،سیلابی ریلے کے نتیجے میں تحصیل اشکومن کی زمینی رابطہ ضلعی ہیڈ کواٹر سے منقطع ہو گیا ،لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔نالہ کے دونوں طرف سینکڑوں مسافراور گاڈیاں پھنس گئیں ،تحصیلدار اشکومن خالد انور کے مطابق سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ نالہ کے اطراف کے مکینوں کو مالی نقصان ہوا ہے جو رات کی تاریکی کے باعث صاف نظر نہیں آرہا،اندھیر ا ڈالتے ہی نقصانات کا صیح تخمینہ لگایا جا سکتا ہے ۔تحصیل انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ گاوں میں ہائی الرٹ ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھر پور تیاری میں ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button