صحت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے خپلو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مسائل کے حل کرنے کیلئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کردیا

گانچھے ( اے آر رینگچن) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے دورہ گانچھے کے موقع پر DHQہسپتال خپلو کا دورہ ،ہسپتال میں موجود سہولیات ،ادویات اور صفائی پر ایم ایس ڈاکٹر غلام حیدر اور دیگر اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تحریری تعریفی سند دینے کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام حیدر نے ہسپتال میں ڈاکٹر کی کمی و دیگر مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عطا اللہ کو خپلو نہیں لایا جا سکتا اس کی چلاس میں ضرورت ہے ،خپلو سے کسی ڈاکٹر کو بے ہوشی کی ٹرینگ کیلئے سکردو بھیجا جائے گا اس کے علاوہ کار پارکنگ ،ہسپتال کے لئے جنریٹر ،کچن ،مردہ خانہ اور دیگر ایشوز کے حل کیلئے خصوصی گرانٹ دینے کا اعلان کیا انہوں نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن گانچھے و رکن جی بی کونسل سلطان علی خان رکن جی بی اسمبلی شرین اختر ،رکن جی بی کونسل اشرف صدا و دیگر موجود تھے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ و دیگر وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں میں تحائف تقسیم کئے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button