تعلیم

ایچ ایس سی کو لیٹر جاری،پاکستان میں مدینہ یونیورسٹی کی ڈگری کی مساوی ڈگری جاری کی جائے گی، وفاقی وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان

گلگت(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں مدینہ یونیورسٹی کی ڈگری کی مساوی ڈگری جاری کی جائے گی۔خلیجی ممالک سے تعلیم مکمل کرنے والے گریجوٹ پاکستان کا سرمایہ ہیں۔ ان کی تمام مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیربرائے تعلیم انجنیئر بلیغ الرحمان نے کیا۔ انہوان نے گلگت بلتستان ایسوی لیگ مدینہ منورہ کے صدر اور ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہا اور تنظیم کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی. ملاقات میں جی بی ایس لیگ کے صدر نے مدینہ یونیورسٹی سے گریجویٹ طلبا کو پاکستان میں مساوی ڈگری کے حصول میں مشکلات کے فوری حل کا مطالبہ کیا جس پر وزیر تعلیم نے ایچ ای سی کے ڈائریکٹر کو لیٹر لکھا جس میں ان سے مدینہ یونیورسٹی کی ڈگری کے حوالے سے استفسار کیا۔عبدالغنی انجم نے وفاقی وزیرتعلیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ یونیورسٹی پوری دنیا میں ایک مقبول یونیورسٹی کے طورپر مشہور ہے لیکن پاکستان میں وہاں سے فاضل طلبا کو مساوی ڈگری نہ ملنے پر کئی قابل طلبا خلیجی ممالک میں جاب کرنے پر مجبور ہیں. ان تعلیم یافتہ نوجوانوں سے ملک کی خدمت و ترقی میں کام لینا چاہیے۔مساوی ڈگری نہ ملنے کی وجہ سے مدینہ یونیورسٹی جیسے مشہور یونیورسٹی کے فاضل طلبا حکومتی سیکٹرز میں خدمت انجام دینے سے محروم ہیں۔ملاقات میں وفاقی وزیر تعلیم نے باہر ممالک میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وزارت تعلیم باہر ممالک میں زیر تعلیم طلبا کے مسائل کا حل اولین ترجیح سمجھتی ہے. انجینیر بلیغ الرحمان نے عبدالغنی انجم کا شکریہ ادا کیا جو وقت نکال کر باہر ممالک میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کے مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہیں. عبدالغنی انجم نے وزیر تعلیم کو گلگت بلتستان کا ایک اور تفصیلی دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انجینئر بلیغ الرحمان نے قبول کی۔خلیجی ممالک میں زیرتعلیم گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button