متفرق

سوست ڈرائی پورٹ میں جشنِ آزادی کی تقریب منعقد، چینی مہمان بھی شریک ہوے

گلگت،( سٹاف رپورٹر) جشن آزادی پاکستان کو پاک چین کے تجارتی مقام سوست بارڈ پر بھی نہایت جوش وخروش سے منایا گیا۔ پر چیم کشائی کی تقریب پاک چائینا سوست ڈرائی پورٹ پر منعقد ہو ئی ۔ پولیس ،لیویزاور پورٹ کے سیکورٹی گارڈ نے پرچم کو سلامی دی ۔ تقریب کے مہمان خصوی ایڈ منسٹرٹرپاک چائینا ڈرائی پورٹ کمپنی احمد خان تھے۔ میر محفل اسسٹنٹ کنٹرولرکسٹم محمد اکبر جان تھے۔ جشن آزادی کی تقریب میں پورٹ کی اعلیٰ حکام کے ہمراہ چائینا کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے۔ اس دوستی کو کو ئی توڑ نہیں سکتا ہے۔ شاہراہ قراقرم کی تعمیر سے یہ دوستی مضبوط ہو ئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پاک چین دوستی کو محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آنے والے وقت میں یہ دوستی مزید مضبوط ہو گی۔

 

13988631_1216251385075859_125624376_n

13988791_1216255111742153_1759914851_n

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button