سیاست

سی پیک میں گلگت بلتستان کے لئے کوئی منصوبہ شامل نہیں, وزراء مراعات کے لئے اخباروں میں جھوٹے بیانات دے رہے ہیں، کریم خان رہنما پیپلزپارٹی

گلگت ( پ۔ر)سابق ممبر بلدیہ گلگت بلتستان و رہنماء پی پی پی کریم خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سی پیک کے خلاف سازش نہیں کر رہی بلکہ مسلم لیگی گلگت بلتستان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ جس کی نشاندہی سی پیک کمیٹی کے ممبران نے خود پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ وزیر بلدیات منصوبوں کی نشاندہی کریں جس سے گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ سی پیک میں تو گلگت بلتستان کے لئے کوئی بھی منصوبہ شامل نہیں ہے۔ صوبائی وزراء صرف اپنے مراعات کے لئے اخباروں میں جھوٹے بیانات دے رہے ہیں۔ لوگوں کو بے وقوف اور اپنے آقاؤں کو خوش کرنے میں لگے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے سی پیک کمیٹی برائے سینٹ کے سامنے گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کر کے ثابت کر دیا ہے کہ گلگت بلتستان کے حقیقی حقوق کیلئے کسی پارٹی نے آ واز بلند کی ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ صوبائی وزراء آج جتنی بھی صفائی پیش کرے سی پیک کے کمیٹی کے ممبران سینٹ نے ان کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار کریم خان سابق ممبر بلدیہ گلگت بلتستان و رہنماء پی پی پی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی سپیکر کو رات خواب میں بھی امجد نظر آتا ہے۔ امجدحسین ایڈوکیٹ نے گلگت بلتستان کے عوام کی حقوق کی ترجمانی ایک قومی لیڈر کی حیثیت سے کی ہے۔ اور لوگ بھی اسے قومی لیڈر کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ سی پیک کے کمیٹی کے سامنے بھی صوبے کی بات بھی امجد حسین ایڈوکیٹ نے ہی کی تھی ، جس کو کمیٹی نے پریس کانفرنس کے ذریعے تسلیم کیا۔ ڈپٹی سپیکر اور صوبائی کابینہ اس وقت تابدار ملازمین کے طور پر سامنے آئی ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام ایک سال کے اندر ہی حکومت سے تنگ آچکی ہے، اس سے بہتر تو پیپلز پارٹی کی حکومت تھی جسے عوام نے ہزار درجہ بہتر طور پر تسلیم کر لیا تھا۔ سید مہدی شاہ کی گورنمنٹ ایک حکمران جماعت کے طور پر سامنے آئی تھی لیکن گلگت بلتسان کی موجودہ حکومت تابدار ملازمین کا ایک ٹولہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button