متفرق

صبح آزادی کا آغاز گلگت شہر میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا

گلگت( فرمان کریم) پاک آرمی کی جانب 69 جشن آزادی پاکستان نہایت عقدیت سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں پاک آرمی نے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا۔14اگست کی صبح پاک آرمی کی طرف سے سٹی پارک میں 21توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا ۔13اور 14اگست کی درمیانی شب کو ہیلی کاپٹر ایریا میں آزادی مارچ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں پاک آرمی ، جی بی اسکاوٹس ، جی بی پولیس اور ریسکیو 1122کے دستوں نے خوبصورت پریڈ کا مظاہر ہ کیا۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے ۔ تقریب کے آخر میں گورنر گلگت بلتستان میر غضفر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالا اور کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اس وطن کے حصول کے لئے اپنی قربانیاں دیں اور اب ہمارا فرض ہے کہ ہم ارض پاک کی حفاظت کے لئے کسء بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ آخر میں سبز ہلالی پرچم کی سربلندی اور ملک وقوم کی سلامتی و بقا کے لئے دعائیں کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر خوبصورت آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button