متفرق

تارکول بچھانے کے بعد اگست کے آخر تک ذوالفقار آباد تا دنیور پل کا افتتاح کر دیا جائے گا، ڈاکٹر اقبال صوبائی وزیر تعمیرات

گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کی زیر صدارت محکمہ پی ڈبیلو ڈی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ اگست کے آخر تک ذوالفقار آباد تا دینور پل کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس سے قبل سٹرک کی میٹلنگ کو مکمل کیا جائے۔ اُنہوں نے چیف انجینئر رشید احمد کو بتایا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو کو ئی ٹھیکہ نہیں دیا جائے قابل اور ایماندار ٹھیکیداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ جوٹیال میں زیر تعمیر سیکرٹریٹ کا کام جلد ٹینڈر کیا جائے اور اس کا کام شروع کیا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے چیف انجینئر رشید احمد، ایکسین سردار خان، اسسٹنٹ ایکسین عیسیٰ خان ، ایکسین دیدار علی محکمہ واسا اور ایکسین شیر طلاء کو حکم دیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے احکامات ہیں کہ ہر ماہ کے 5تاریخ کو محکمہ پی ڈبیلو ڈی ورکس کانفرنس کا انعقاد کر ئیگا۔ جس میں محکمے کے ذمہ داریاں اپنے محکمے کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں وزیراعلیٰ اور مجھے بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں چیف انجینئر رشید احمد، ایکسین سردار خان، اسسٹنٹ ایکسین عیسیٰ خان ، ایکسین دیدار علی محکمہ واسا اور ایکسین شیر طلاء نے گلگت بلتستان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں خرچ ہونے والا پیسہ عوام کا ہے اور یہ پیسہ عوام ہی پر خرچ کرنا ہو گا۔ سابق دور میں بہتر پلائنگ نہ ہونے سے ترقیاتی کاموں کے لئے مختص بجٹ واپس چلا گیا تھا اس دفعہ محکمہ بہتر حکمت عملی اور پلائنگ کرے تاکہ بجٹ واپس نہ جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button