تعلیم

تحصیل اشکومن غذر کے سکولوں میں جشنِ آزادی کی تقاریب، ثقافتی شو کا اہتمام

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ ’’میری شان پاکستان‘‘ تحصیل اشکومن میں جشن آزادی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی،اس سلسلے میں تحصیل بھر کے تمام سکولوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مقررین نے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول چٹورکھنڈ میں منعقد ہوئی،8;00بجے پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی ۔اس موقع پر پولیس کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی ۔ہائی سکول پکورہ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریری مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں طلبہ کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

 

2

تقریب میں ملی نغمے اور کلچر شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسلاف کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس دن کی مناسبت سے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے چنار گراؤنڈ میں بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں گلگت سے آئے ہوئے سپیشل افراد نے شرکت کی ۔شام کو ہائی سکول چٹورکھنڈ میں محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بینائی سے محروم فنکاروں نے زبردست فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد وصول کی بالائی اشکومن کے تمام سکولوں میں بھی مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں طلبہ وطالبات نے آزادی کی اہمیت کے حوالے سے تقاریر کیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button