سیاست

مسلم لیگ کو ووٹ دینے والے آج رو رہے ہیں، صوبائی حکومت اپنوں کو نوازنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی، فتح اللہ رہنما تحریک انصاف

گلگت(خبرنگارخصوصی) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ اپنے ایمان کا حصہ سمجھ کر دیا تھا وہ آج رو رہے ہے کیونکہ گزشتہ ایک سال میں صوبائی حکومت نے صرف اپنوں کو نوازنے کے علاوہ عوام کے لیے کچھ نہیں کیا تحریک انصاف 2018کے بعد عوام کے تمام مسائل دور کرے گی۔

بدھ کے روز صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں حلقہ ایک گلگت سے پارٹی میں شامل ہونے والے لیگی کارکن عنایت ،جواد احمد ،غیاث الدین ،فخر شاکر سکارکوئی و دیگر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے بے روزگاری ن لیگ کے ایک سال دو ماہ کے دور میں 45فیصد اضافہ ہوا ہے اور نوجوان ڈگریاں تھامے دربدر پھر رہے ہیں مگر سرکاری اداروں میں صرف وزراء کے رشتہ داروں کو نوکریاں مل رہی ہیں عوام نے گلگت کے حلقوں میں شیر کے نشان کو ایمان کا حصہ بنا کر ووٹ دیا تھا ہم تب بھی کہہ رہے تھے کہ یہ دھوکہ دے رہے ہیں گزشتہ ایک سال کی حکومت کی کارکردگی اور اپنوں کو نوازنے کی روش نے ہماری بات سچ ثابت کر دی کیونکہ عام ووٹر کو دور کی بات اب تو مسلم لیگ(ن) کے دیرینہ کارکن سڑکوں پر ہیں اور جو چھتری سے اترے ہیں وہ حکومت کے کرتا دھرتا بنے بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ سول سپلائی میں نوکریاں بک گئی ہیں اور اس میں اہم حکومتی لوگ ملوث ہیں آنے والے دنوں میں ہم تمام ثبوت میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر ہ مودی کی جانب سے گلگت بلتستان کے حوالے سے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں ہندوستان ہمارا دشمن ہے اور رہے گا جبکہ ہماری تمام تر وفاداریاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کے اہم ذمہ داریہ کہتے کہ گلگت بلتستان میں را کے ایجنٹ موجود ہے تو ہم سوال کرتے ہیں کہ پھر گلگت بلتستان کی حکومت کیا کر رہی ہیں اور ایسے افراد کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کر رہی حکومت اپوزیشن کی طرح بیان بازی کے بجائے کاروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ 2018میں مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد گلگت بلتستان کا گورنراور چیف سیکریٹری ہمارے پارٹی کا ہوگا تو ہم عوام کے مسائل حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت حلقہ ایک سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور بہت جلد ہم حلقہ ایک میں یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی کریں گے۔

تقریب سے تحریک انصاف ہنزہ کے صدر عزیز احمدنے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو حصہ نہیں ملنا ن لیگ کی صوبائی حکومت کی نااہلی اور وفاقی حکومت کی بد نیتی ہے ،جو گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام کو جن کے سینوں سے گزر کر یہ پراجیکٹ بن رہاہے، ساتھ ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہا ہمیں زاتی مفادات سے نکل کر اجتماعی مفاد کے لئے جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان میں انصاف کا بولا بالا ہو۔

سینئر رہنماء محمد ابراہیم گلاپوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ ادوار میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو غلط استعمال کیا گیا اور کہیں اہم جانیں اس سیاسی اور زاتی مفادات کے بین چڑ گئی اور کراچی یونیورسٹی میں بھی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ جو دیگر جماعتوں سے تعلق رکھتے تھے وہ غلط کاموں میں ملوث ہیں جن کا کام جعلی مارشیٹس اور دیگر چیزیں نکلوا تے ہیں کر پیسے بنانا ہے۔اس موقع پر آرگنائزر ضلع گلگت گلاب شاہ آصف،کریم حیات و دیگر نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں ڈپٹی آرگنائزر و دیگر پارٹی رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنایا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button