معیشت

وزیر اعظم سے سفارش کروں گا کہ منرلز مائننگ کا اختیار صوبائی حکومت کو دیا جائے، گورنر میر غضنفر علیخان

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو سیکریٹری مائنز اور منرلزڈپارٹمنٹ اور دیگر ا عٰلی حکام نے محکمے کی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ رانی عتیقہ غضنفر علی خان بھی مو جود تھی۔

بریفنگ میں سیکریٹری مائنز اور منرلزڈپارٹمنٹ نے گلگت بلتستان منرلز رRules اور دیگرمنصوبوں کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ موجودہ منرلزRules میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے وزیر اعٰظم سے بات کرونگا اور وزیر اعٰظم پاکستان سے سفارش کرونگا کہ مائنز اور منرلزکی مائیننگ کے لیے لیز کا اختیار صوبائی حکومت کو دیا جائے یا کونسل کے وائس چیرمین کو اختیار دیا جائے جس سے یہاں کے لوگوں کی احساس محرومی کا ازالہ کیا جاسکے۔

گورنر گلگت بلتستان نے بات کرتے ہوے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے ان وسائل کو بروئے کار لا کر خطے کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ گورنر گلگت بلتستان نے ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ آیندہCPEC اور دیگر منصو بوں کے لیے ٹھوس اور مثبت حکمت عملی بنائی جا ئے اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کیے جائے جس سے گلگت بلتستان میں مائنز اور منرلزکی انڈسٹری کو نہ صرف فروغ ملے گا بلکہ یہاں روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے جو کہ غربت میں کمی کے لیے حکومتی کو ششوں میں بھی مدد گار ثابت ہونگے۔

گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں لیبرRules کا مکمل اطلاق کیا جائے اور مزدوروں اور ورکروں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا ئیے۔اور کم عمر بچوں سے زبردستی مشققت کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائے۔ گورنر گلگت بلتستان ن اس موقع پر کہا کہ ما ئنز اور منرلزڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرونگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button