متفرق

ایم ڈبلیو ایم نے کاچو حیدر خان کی اسمبلی رکنیت خارج کروانے کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردی

گلگت ( پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کاچو امتیاز حیدر خان کی اسمبلی رکنیت خارج کروانے کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردی ہے۔کاچو امتیاز حیدر خان جو مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ پر سکردو حلقہ ۲ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔گزشتہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کے دوران پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر کاچو امتیاز حیدر خان کے خلاف تادیبی کاروائی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی جس نے فیکٹس فائنڈنگ کے بعد کاچو امتیاز حیدر خان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔اس دوران کاچو امتیاز حیدر خان نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ بھی پارٹی قیادت کو پیش کیا۔پارٹی قیادت کی جانب سے سپیکر جی بی اسمبلی کو کاچو امتیاز حیدر خان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی استدعا کی گئی اور کاچو امتیاز کے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا استعفیٰ بھی پیش کردیا گیا۔کاچو امتیاز حیدرخان سپیکر جی بی اسمبلی کے روبرو پیش ہوکر اپنے استعفیٰ سے انکاری ہوئے اور سپیکر نے آزاد حیثیت میں کاچو امتیاز کی اسمبلی رکنیت بحال رکھی ۔سپیکر کے اس فیصلے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے فیصلہ کیا اور گزشتہ روز الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں ریفرنس داخل کردیا گیا ہے جس میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی فریق بنالیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button