سیاست

گلگت بلتستان کے عوام نے مودی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوے اسے ‘سفاک حکمران’ قرار دیا ہے

گلگت: گلگت بلتستان میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے انڈیا کے وزیراعلظم نریندر مودی کو ایک سفاک حکمران قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں شدید مظالم ڈھانے والا اپنی گندی زہنیت کے باعث گلگت بلتستان کی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انکا ملک عزیز ہے جسکی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرینگے ۔گلگت بلتستان کے عوام نے مودی حکومت کو خبردار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرکے وہاں کے عوام کو اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے عین مطابق انہیں حق خود ارادیت دی جائے ۔تمام طبقات نے یک زبان ہوکر کہا ہے کہ پاکستان کیلئے گلگت بلتستان کے اسلاف نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں آج کی نسل اپنے خون کا آخری قطرہ بھی اس ملک کی سا لمیت کیلئے بہائے گی ۔

اس سلسلے میں جب معروف عالم دین شیخ مرازا علی سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان کا منانا مودی کے منہ پر تھپڑ ہے اور پاکستان ہمارا عزیز ملک ہے جس کی سالمیت کیلئے گلگت بلتستان کا بچہ بچہ سینہ سپر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم نومبر کو ڈوگرہ راج کا خاتمہ کرکے یہاں کے لوگوں نے پاکستان سے الحاق کیا جسے وہ ہر سال 14اگست کو مناتے ہیں،شیخ مرزا علی نے کہا کہ دراصل اقتصادی راہداری مودی کو ہضم نہیں ہورہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ مودی کو نہیں بھولنا چاہیے کہ یہاں کے عوام نے انھیں 69سال پہلے دھتکار ا تھا اور وہ مزید کوشش کرینگے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم دنیا بھر میں اجاگر نہ ہوں ،شیخ مرزا علی کا مزیدکہنا تھا کہ دراصل مکار ذہنیت کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کی نظریں ہٹانا چاہتی ہیں تاہم انھیں ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی،

شیخ مرزا علی نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے یہاں کے عوام نے عظیم قربانیاں دی ہیں اور آج قوم پھر پر عزم ہے کہ اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خاطر خون کا آخری قطرہ بھی بہا کر ملک کی حفاظت کرینگے۔سابق رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی و صوبائی امیرجمعیت علمائے اسلام مولانا سرور شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ملک کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ملک عزیز پاکستان کو آزاد کرانے اور ملک کی دفاع کیلئے گلگت بلتستان کی قربانیاں سنہرے حروف میں لکھنے کے برابر ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کیلئے جی بی کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا ہے جسکی ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔جی بی کے عوام کی دھڑکیں پاکستان کیلئے دھڑکتی ہے ۔کشمیری عوام پر ڈھائے گئے مظالم سے بھارت شدید دباؤ میں مبتلا ہے ۔نریندر مودی اس طرح کے بیانات کے ذریعے عالمی دنیا سے کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ۔متنازعہ بیان سے واضح ہوتا ہے کہ دشمن ملک بھارت پاکستان کے اندر دہشتگردی کرانے میں ملوث ہے ۔بھارت دہشتگردوں کی بھر پور سپورٹ کررہا ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام کی حکمرانوں سے شکایت ہوسکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ملک کے ساتھ غداری کریں جی بی کے عوام ملک عزیز پاکستان کیلئے مر مٹنے کیلئے تیار ہیں ۔

ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر حاجی شاہد حسین نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو ان کی سیاسی شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے 1947میں بھی بے سر و سامانی کے عالم میں یہاں سے ان کو بھگادیا تھا اور آج بھی گلگت بلتستان کا بچہ بچہ ملک عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور جلد ہی مقبوضہ کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوح ہوگااور قابض بھارتی فوجی شکست کھا کر بھاگ جانے پر مجبور ہوجائینگے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے اساتذہ نے اپنے تمام طلباء میں حب الوطنی کوٹ کوٹ کر بھری ہے اور کہا کہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ اپنے عزیز وطن پاکستان کی خاطر مرمٹے گا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ وطن عزیز کی دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا حالیہ بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے جسکو بھارتی میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے ۔بھارتی وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے اوٹ پٹانگ بیانات دے رہے ہیں جسکی گلگت بلتستان کے عوام شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔گلگت بلتستان کے عوام نے بزور طاقت ڈوگرہ سے آزادی حاصل کرکے پاکستان سے الحاق کیا ہے اور ہمیشہ سے پاکستان کے وفادار رہے ہیں اور آئندہ بی رہیں گے ۔نریندر مودی کسی بھی خوش فہمی میں نہ رہیں کہ پاکستان جیسے عظیم اسلامی ریاست میں اسکے لئے کوئی ہمدردی پائی جائے گی ۔گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نریندر مودی کو منحوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کل بھی پاکستانی تھے آج بھی پاکستانی ہیں اور کل بھی پاکستان رہینگے ۔14اگست کو یوم پاکستان شاندار انداز میں مناکر انہوں نے مودی کے منحوس چہرے پہ تھوکا تھا۔

صدر بار ایسوسی ایشن ملک کفایت الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان پر مودی کے لچاتی ہوئی نظریں بتا رہی ہے کہ تمام دہشتگردی کے پیچھے یہی سرکار ہے لہٰذا اقوام عالم کو اس مسئلہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انڈیا کو دہشتگردی کرانے سے روکے ۔

ڈرائیور یونین گلگت بلتستان کے چےئرمین محمد اسماعیل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ ملکی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگا اور جلد ہی مقبوضہ کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور بھارت کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے ۔گلگت بلتستان کے سیاست دان ہوں یا عالم دین، طلباء ہو ںیا استاد ،تا جر اور زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کی بھر پور مذمت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button