سیاست

گلگت میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد

گلگت ( فرمان کریم ) گلگت میں ہدیۃ الہادی پاکستان کے زیر اہتمام ’’اتحاد امت ہم پاکستان ہیں ‘‘کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ہارون گیلانی، جما عۃ الدعوی ٰ پاکستان کے راہنماء امیر حمزہ ،ممبر قانون سازاسمبلی جی بی عمران ندیم ،کیپٹن (ر) سکندر علی ،سابق وزیر صحت حاجی گلبر ،سابق ممبر قانون ساز اسمبلی مولانا سرورشاہ ،سابق وزیر اطلاعات سعدیہ دانش ،ایم ڈبلیو ایم کے راہنماء شیخ نےئر عباس ،سابق نگران وزیر اعلیٰ شیر جہاں میر ،جمشید خان دکھی، رضیت اللہ پی ٹی آئی کے راہنماء فتح اللہ خان ،ہدایت الہادی گلگت بلتستان کے صدر بیرسٹر خالد خورشید جنرل سیکریٹری مزمل حسین نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہدیۃ الہادی پاکستان سے چیرمین ہارونگیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان سے باہر نہیں گلگت بلتستان پاکستان ہے اور پاکستان گلگت بلتستان ہے یہاں کا ہر شہری چلتاپھرتا پاکستانی ہے یہاں کے عوام جب یہ کہتے ہیں کہ پاکستان ہمارے حقوق د ے تو اس سے اچھا ہے کہ یہ کہا جائے کہ حکمران ہمارے حقوق دیں، گلگت بلتستا ن کے عوام پاکستان سے نہیں پاکستانی حکمرانوں سے حقوق کا مطالبہ کریں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک نظریہ کے تحت قائم ہوا تھا ہمیں آپس میں تقسیم کرنے ملک دشمن عناصر اس نظریہ کو چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سٹیج پر آنے والے مقرر کو شعلہ بیان کے نام سے دعوت دی جاتی ہے جس مقرر کے منہ سے شعلے نکلتیں ہوں وہ امن کیسے قائم کر سکتاہے مقرر شعلہ بیانکیوں ہوتا ہے شیریں بیان کیوں نہیں ہوتا ہماری قوم کو شیریں بیان اور باعمل ممقررین کی ضرورت ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کے عوام تمام اختلافات کو بھلاکر متحد ہو جائیں اگر قوم پاکستانی ہونے کی حیثیت سے متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں کو شکست نہیں دی سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کی کانفرنس جہاں پر نریندر مودی کے ناپاک الزام کا جواب ہے وہاں پر کشمیری مظلوم قوم اور آزادی تحریک کے لیڈروں کو حوصلہ ملے گا ۔

جماۃ الدعوہ پاکستان کے راہنماء امیر حمزہ نے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کا سر اور دماغ ہے جس قدر پاکستان کیلئے گلگت بلتستان کی اہمیت ہے اس سے زیادہ گلگت بلتستان کے عوام کی امن کیلئے کوششوں کی ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے سی پیک کی کامیابی سمیت ملک کی سلامتی کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ،۔ عمران ندیم نے کہاکہ ہم سب متحد ہیں علماء کرام کی  جلوت و خلوت کی تقاریر میں تضاد نہ ہو تو پوری قوم متحد ہو سکتی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے ابا واجداد نے گلگت بلتستان کو آزاد کرکے پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا تھااس جذبہ کے تحت ہم اپنے آپکو پاکستانی کہلاتے ہیں لیکن جب ہم صدر وزیر اعظم اور دیگر لیڈران کے منہ سے تقریبات کے دوران اور ٹی وی پروگرامات میں چار صوبوں کا نام سنتے ہیں تو گلگت بلتستان کا نام نہ لینے پر ہمیں دکھ ہوتا ہے پاکستانی حکمران بھی ہمیں پاکستانی تسلیم کریں ۔

مولانا سرورشاہ ،نیئر عباس ،سعدیہ دانش اور سکندر علی نے کہا کہ ہماری حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے یہاں کے جانباز شاہینوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنا ظلم ہوگا ،گلگت بلتستان میں کوئی بھی مودی کا حامی یا ملک کا غدار موجود نہیں ہو سکتاہے اگر کوئی غدار موجود ہے یا مودی کو دی گئی دعوت و پیغام کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کیا جائے بصورت دیگر بھارت گلگت بلتستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا چھوڑ دے شیخ نیئر عباس نے کہاکہ ملک کو جس قدرسیاستدانوں نے نقصان پہنچایا ہے اتنا علماء نے نہیں پہنچایاہے سیاستدانوں کے قول وفعل میں تضاد ہے حکمران اللہ تعالیٰ کے بجائے امریکہ کو سپر پاور سمجھتے ہیں پاکستان کو ایسے حکمرانوں کی ضروت ہے جو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کو سپر پاور سمجھتے ہوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button