متفرق

استور میں ‘اتحاد اُمت’ کانفرنس کا انعقاد

استور (سبخان سہیل) استور قلب علی چوک میں اتحاد امت کانفرنس عنوان ( ہم سب پاکستان ہیں )زیر سر پراستی مظفر علی خان ریلے کے ہوا ۔ اتحاد امت کانفرنس میں سر پراست اعلی ھدیتہ الھادی سید ہارون علی گیلانی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقعے پر صدر محفل سید عاشق حسین الحسینی تھے۔ اتحاد امت کانفرنس کی تقریب میں امیر جمیت علماء اسلام گلگت بلتستان مولانا سرور شاہ ،ھدیتہ الھادی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر خالد خورشید، صدر ضلع استور سمیع اللہ خان ایڈوکیٹ ، عبدلعلیم مصطفوی، مولانا اقبال، اور دیگر نے بھی شرکت کیا ۔ تقریب میں ضلع استور کے عمائدین کی ایک بڑی تعدا د نے بھی شرکت کیا۔ اتحاد امت کانفرنس ہم سب پاکستان ہیں سے خطاب کرتے ہوئے سر پراست اعلی ایچ ایچ پاکستان سید ہارون علی گیلانی نے کہا کہ ہمیں ہماری دھرتی ماں اور پاکستان کے نظرئے نے دوھوکا نہیں دیا ہے۔ ہمیں دوھوکا ہمارے حکمرانوں نے دیا ہے۔پاکستان کو بنانے کے لیے ہمارے اسلاف نے جو قربانیاں دی ہے ان قربانی کو سامنے رکھتے ہوئے۔ پاکستان بنانے کے لیے جو پوری پاکستانی قوم یکجا ہوئی تھی ۔ آج پاکستان کی بقا اور سلامتی بیرونی طاقتوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک بار پھر اتحاد امت کی ضرورت ہے۔ہم ہر بات حکمرانوں پر ڈالتے ہیں ایسا نہیں کہ ہر کام حکمران کا ہے میں پاکستانی نہیں ہوں بلکہ میں خود پاکستان ہوں آج اس بات کی ضرورت ہے ، ہم سب پاکستان ہیں۔ہمارے بزرگوں نے پاکستان کی بقاء کے لیے جو قربانیاں دی ہے وہ تاریک کے سنہرے باب میں رقم ہے۔ پاکستان بہت عظیم قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے اللہ تعالی پاکستان کو اندونی بیرونی تمام دشمنوں سے محفوظ رکھے یہ ہماری دعاہے۔ اتحاد امتکانفرنس ہم سب پاکستان ہیں سے خطاب کرتے ہوئے ، سید عاشق حسی الحسینی نے کہا کہ پاکستان وہ عظیم واحد ملک ہے جو صرف اسلام کے نظرئے پر وجود میں آیا ہے۔ ایسے ہزار مودی اس ملک کو توڑنے کی کوشش کریں تو بھی انشاللہ اسلام کے اس عظیم قلے کو کبھی کچھ نہیں کرسکیں گے۔پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا پاکستان کیوں کی پاکستان 27رمضان کو ماہ صیام میں وجود میں آیا ہے ۔اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت کرے گا۔ہم پاکستان کی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ضرب عضب جو کیا کامیابی سے اپنی منزل کی طرف جارہا ہے پاک فوج ہماری سرحدوں کے ساتھ ساتھ اندرونی بیرونی دشمنوں کا بھی مقابلہ کررہی ہے،۔ ہمیں اپنے اند ر اتحاد امن محبت کے ساتھ رہنا ہوگا۔ تاکہ ملک پاکستان اور اسلام کا دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے۔ ہم سب سے پہلے مسلمان ہیں اور اس کے بعد پاکستانی ہیں پھر پٹھان ، بلوچی ، پنجابی، سندھی، گلگتی، کشمیری ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔صدر ایچ ایچ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کارگل ور کو نہیں بھولے ہیں کیا جو گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بارے میں بیانات دے رہے ہیں۔ اور ہم وہ نہیں بھولے ہیں جو انھوں نے کشمیر کے اندر اس وقت مسلمانوں کے ساتھ کررہے ہیں۔،مودی سرکار کو ایک بار پھر کارگل ور کی یاد تازہ کرانا آتا ہے ۔ گلگت بلتستان پاکستان ہے گلگت بلتستان کا ہر فرد پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان ہے۔ ہم پاکستان کے لیے اپنا تنمن دھن قربان کریں گے۔ اتحاد امت کانفرنس ہم سب پاکستان ہیں سے امیر جمیعت علماء اسلام مولانا سرور شاہ، مولانا اقبال، عبدالعیلم مصطفوی ،اور دیگر مقرین نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button