شعر و ادب

ادبی تنظیم فکر کے زیر اہتمام حکومتی ترجمان و شاعر فیض اللہ فراق کے اعزاز میں ادبی نشست منعقد

سکردو ( بیور و چیف ) معروف ادبی تنظیم فکر کے زیر اہتمام ایک ادبی نشست معروف شاعر و ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے اعزاز میں ہوا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی کاچوا متیاز حیدر خان مہمان خصوصی ،سینئر صحافی قاسم نسیم بطور میزبان تھے نامور شعرا نے کلام کے زریعے محفل کو گرما دیا اور خوب داد حاصل کی ادبی نشست کے اختتامی موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف شاعر و صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں گلگت بلتستان میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر تھی لوگ ایک دوسرے کے ساتھ دست وگریباں تھے ہر طرح وحشت اور خوف کا عالم تھا ہر ایک نے اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا رکھی تھی جس کی وجہ سے خطے میں نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ ملی اور لوگ سخت مایوسی کا شکار تھے لیکن حق اور سچائی کا قلم کے زریعے ہم نے معاشرے میں پرچار کیا جس کی بدولت آج گلگت بلتستان میں امن قائم ہے مسلکی بنیاد پر خون بہانے والوں کو قلم کے زریعے شکست دی قلم ہی وہ واحد ہتھیار تھی جس کے زریعے معاشرے میں انقلاب پرپا ہوئی اُنہوں نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں وہ سب قلم کی بدولت ہے گلگت بلتستان کی حکومت علم و ادب کے شعبے سے وابستہ لوگوں کے لئے کام کررہی ہے جس نامساعد حالات سے گلگت بلتستان کے عوام گزر رہی ہے ہم سب کو مل جل کر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا جب تک ہم سب ایک ہی جھنڈے تلے متحد نہیں ہوں گے کوئی ہمیں حقوق دینے کے لئے تیار نہیں ہوگا گلگت بلتستان کے عوام کو تمام تر تعصبات سے پاک ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے سوچنا ہوگا ہم لوگ زبانی باتیں بہت کرتے ہیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں کرتے بلتستان کی سرزمین علم وادب کے حوالے سے بہت زرخیز ہے یہاں کے لوگ پُرامن اور محب وطن ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button