سیاست

برگل ،فمانی ،ہاسس کو یونین کونسل ہاتون کے ساتھ منسلک کردیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ برگل ،فمانی ،ہاسس کو یونین کونسل ہاتون کے ساتھ منسلک کردیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری،اڑتیس سال قبل تینوں دیہات انتظامی معاملات کے لئے اشکومن جبکہ حق رائے دہی اور مردم شماری کے لحاظ سے پونیال کے ساتھ شامل تھے،اشکومن کے سیاسی وسماجی حلقوں کادیرینہ مطالبہ حل کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین۔تحصیل پونیال کے تین دیہات برگل ،فمانی اور ہاسس راجگی زمانے سے ہی پونیال کے راجواڈ ے میں شامل تھے لیکن بعد ازاں راجگی نطام کے خاتمے کے بعد 1978میں ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ان تینوں دیہات کو انتظامی طور پر یعنی تھانے اور تحصیل کے امور کے لئے اشکومن کے ساتھ ضم کیا گیا تھا ۔عوام اشکومن گزشتہ کئی برسوں سے یہ مطالبہ کررہے تھے کہ اگر یہ علاقے اشکومن کے ساتھ منسلک ہیں تو حق رائے دہی سمیت دیگر مراعات کے ساتھ اشکومن میں شامل کیا جائے،بصورت دیگر ان علاقوں کی سابقہ حیثیت بحال کر کے پونیال میں شامل کیا جائے۔اب اڑتیس سال بعد ضلعی انتطامیہ کی کوششوں سے یہ معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا گیا ہے۔25اگست 2016کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان تینوں دیہات کی سابقہ حیثیت بحال کرکے تحصیل پونیال کے ساتھ منسلک کردیاگیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button