جرائم

تھور سے لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کو پولیس نے ہربن سے بازیاب کر لیا

چلاس(بیورورپورٹ) گزشتہ روز تھور شیطان نالہ سے لاپتہ ہونے والے دو جوانوں کو ہربن سے بازیاب کرا لیا گیا۔رحمت عالم اور عمرزادہ کو دو روز پہلے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا ۔ڈی ایس پی عبدالصمد اور ایس ایچ او تھور فقیر محمد پر مشتمل دیامر پولیس کی خصوصی ٹیم نے اغوا کیئے گئے دونوں جوانوں کو ہربن سے بازیاب کراکر لواحقین کے حوالے کر دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھور کا کہنہ تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہربن کے علاقہ سے مغوی جوانوں کا زندہ بازیاب کرالیا ہے ۔تھور کے عوام نے ان کے دو جوانوں کو بازیاب کرانے پر دیامر پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔اُدھر ہربن ایکشن کمیٹی کے ترجمان اسد اللہ قریشی نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تھور والوں پر ہمارا قرض ہے وہ تھور والوں کو ہر صورت چکانا پڑے گا ۔لیکن ہربن والے بزدلانہ کارروائی نہیں کرتے ہیں ۔ تھور سے تعلق رکھنے والے لاپتے جوانوں کو ہربن والوں نے اغوا نہیں کیا ہے ،تھور والے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button