تعلیم

جلال آباد ،آرگنائزیشن فار ایجوکیشنل چینج کے زیراہتمام طلباء وطالبات کے لئے سمر ایکسپو کا انعقاد

گلگت( پ ر) ملک بھرکی مختلف جامعات میں زیرتعلیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات کی سماجی تنظیم آرگنائزیشن فار ایجوکیشنل چینج(او، ای سی) کے زیراہتمام ضلعگلگتکے دورآفتادہ گاؤں جلال آباد میں واقع المصطفٰے پبلک سکول اینڈکالج میں طلباء وطالبات کے لئے تعلیمی رہنمائییعنیکریئرکاونسلنگ کے حوالے سے ایک خصوصی ایکسپوسیشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں المصطفٰے پبلک سکول اینڈکالج سے پانچ سو سے زائد طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ سیشن میں مختلف درسگاہوں میں زیرتعلیم اور فارغ التحصیل گریجویٹس اور پیشہ ور افراد نے اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں تعلیمی وروزگار کے مواقعوں کے حوالے سے تفصیلی سیشن لیئے اور نئے داخلے کے خواہشمند طلبا کو مفید مشورے اور معلومات سے فراہم کیں۔ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے او ای سی کے رہنماؤں نے نئے داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا پر زوردیا کہ وہ مستقبل کے چیلنجوں کو مدنظررکھتے ہوئے اپنے تعلیمی کریئر کا درست سمت انتخاب کریں تاکہ آنے والے وقتوں میں انہیں روزگار کے حصول میں کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ او ای سی کا بنیادی مقصد ہی علاقے کے نوجوانوں اور والدین کے اندر جدید اور معیاری تعلیم سے متعلق شعوراجاگرکرنا اور غریب اور کم استعدادرکھنے والے طلباء وطالبات کے لئے تعلیمی وظائف،اسکالرشپس کا بندوبست کرنا ہے تاکہ گلگت بلتستان کے نوجوان اچھے اداروں سے پڑھ لکھ کر علاقے اور قوم کی خدمت کرسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button