کھیل

پرفضا سیاحتی مقام بابوسر میں جشن آزادی پولوٹورنامنٹ اختتام پزیر، تھک اے ٹیم فاتح

چلاس(بیورورپورٹ)جشن آزادی پولو کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پُرفضا اور سیاحتی مقام بابوسر پولو گرونڈ میں تھک اے اور تھک بی کلب کے مابین کھیلا گیا ۔پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم دوسرے ہاف میں تھک اے کی ٹیم کا پلڑا میچ کے اختتام تک بھاری رہا ،اور تھک اے کلب نے دوسرے ہاف کے اختتام تک ایک گول کے مقابلے میں لگا تار 14گول کرکے تھک بی کلب کو بدترین شکست سے دوچار کرکے جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لیا۔پولو میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر سپر ستار خوشادل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،جبکہ تیزترین گھوڑے کا اعزاز عتیق اللہ کے گھوڑے کے نام رہا ۔

1

جشن آزادی پولو کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی تھا ۔مہمان خصوصی نے جیتنے والی اور رنراپ ٹیم کے کپتانوں میں ٹرافی تقسیم کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی چلاس ظہور علی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،لیکن کھیل میں صبر و تحمل انتہائی ضروری ہوتا ہے ۔بابوسر کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا خاص کر تھک یوتھ کے جوانوں نے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں ہمارے ساتھ دیا ،جس پر میں اہلیان تھک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

3

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button